اسپورٹس

IND vs ENG:راجکوٹ ٹیسٹ سے ایک روز قبل انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، ڈیبیو کے بعد باہر ہوئے یہ کھلاڑی

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ایک روز قبل کر دیا ہے۔ تیسرے میچ میں مہمان ٹیم پہلی بار اپنے دو اہم فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے جا رہی ہے۔ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم فاسٹ بولر کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔ مارک ووڈ کو حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ وشاکھاپٹنم ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن کی واپسی ہوئی۔ اب انگلینڈ کی ٹیم جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ کے ساتھ راجکوٹ میں اترے ہوگی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بدھ کو راجکوٹ ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ وشاکھاپٹنم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد کھلاڑی شعیب بشیر کو صرف ایک میچ کے بعد باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ راجکوٹ کی پچ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں کی پچ سلو ٹرنر ہو سکتی ہے۔ ایسے میں یہاں دو اسپن گیند باز ہی کافی ہیں۔ ایسے میں جو روٹ ٹیم کے لیے تیسرے اسپنر کے طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

راجکوٹ ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

جیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیرسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فوکس، ریحان احمد، ٹام ہارٹلی، مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن۔

 ہندوستان کی پلیئنگ الیون پر سسپنس

ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے اور اس کو لے کر کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون ڈیبیو کرتا ہے۔ تیسرے میچ میں سرفراز خان کا ڈیبیو ہونا یقینی سمجھا جا رہا ہے۔ وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کے بعد رجت پاٹیدار کو ایک اور موقع دیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کا بولنگ کمبی نیشن کیا ہوگا اس پر بھی نظریں ہوں گی۔

ٹیم انڈیا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رجت پاٹیدار، سرفراز خان، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، دیو دت پڈیکل، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی چندرن اشون، کلدیپ یشوین، کلدیپ کمار محمد سراج، جسپریت بمراہ، آکاش دیپ۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

4 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

42 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

1 hour ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

5 hours ago