بین الاقوامی

Israel Hamas War: اسرائیل-فسطین جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں جمع ہوئے ممالک، مذاکرات کے بعد اسرائیلی وفد کی واپسی

قاہرہ میں جنگ بندی اوراسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بعد اسرائیلی وفد واپس پہنچ گیا ہے۔ اسرائیلی وفد موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے زیر قیادت مصرآیا تھا تاکہ منگل کے روزہونے والے مذاکرات کا حصہ بن سکیں۔ موساد سربراہ کے علاوہ سی آئی اے کے چیف ولیم برنز، قطرکے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے مصری حکام کی میزبانی میں ان مذاکرات میں شرکت کی۔ تاکہ غزہ میں جاری جنگ میں عبوری وقفہ ہوسکے۔ اس دوران اسرائیلی یرغمالی رہا ہوسکیں اورزیرحاصرہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کا امکان بڑھا جا سکے۔

ماہ نومبر کے اواخرمیں جنگ بندی کے مختصروقفوں کے بعد یکم دسمبرسے مسلسل غزہ میں جنگ جاری ہے۔ تاہم اس جنگ میں وقفے میں کئی کوششیں بعد ازں بھی جاری رہیں۔ آخری موثر کوشش کا آغاز28 جنوری کو پیرس میں ہوا تھا۔ پیرس اجلاس میں بھی وہی فریق شریک رہے، جواب قاہرہ میں مذاکرات کا حصہ بنے ہیں۔ پیرس مذاکرات کے اختتام پرسامنے آنے والی تجاویز پرحماس کی قیادت کی طرف سے ملنے والے ‘ریسپانس’ پرمنگل کے روزازسرنوبات چیت کی گئی اورحماس کی شرائط پرغورکیا گیا۔

اتفاق سے یہ مذاکرات مصری دارالحکومت میں ایسے وقت میں کئے گئے ہیں جب مصرسرحد سے جڑے غزہ کے جنوبی شہرمیں ایک بھرپوراورمنظم جنگی یلغارکے لئے اسرائیل تیاری کر چکا ہے۔ اس نئی اسرائیلی جنگی کوشش سے مصربھی خوش نہیں ہے جبکہ دنیا کے دوسرے کئی ملکوں کی طرح اقوام متحدہ نے بھی اس اسرائیلی جنگی منصوبے کی مخالفت کی ہے کہ اس جنگی یلغارکے نتیجے میں رفح شہرمیں جمع غزہ کی نصف سے زائد بے گھرآبادی کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ انسانی جانوں کا نقصان اس کے علاوہ ہوگا۔

اسرائیلی وفد منگل کی رات واپس اسرائیل پہنچ گیا تھا۔ اس بارے میں وزیراعظم نیتن یاہوکے دفترکی رپورٹ کے مطابق وفد نے واپسی پربریف بھی کردیا ہے۔ دوسری جانب، مصرکے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کا ایک اوردورتین دن کے لئے جاری رہے گا۔ مصری حکام کے مطابق قاہرہ میں منگل کے روزہونےوالے مذاکرات زیادہ ترمثبت ہی رہے ہیں۔ واضح رہے اب تک غزہ میں 28450 فلسطینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ العربیہ اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

9 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

31 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago