انٹرٹینمنٹ

Kriti Kharbanda-Pulkit Samrat Getting Married: پلکت سمراٹ اور کرتی کھربندا کی شادی سے متعلق بڑی خبر آئی سامنے، ویلنٹائن ڈے پر دیا اشارہ

پلکت سمراٹ اورکرتی کھربندا کی شادی سے متعلق مسلسل خبریں چل رہی ہیں۔ آئے دن ان کی ویڈنگ وینیو سے متعلق مہمانوں کی لسٹ سے متعلق کوئی نہ کوئی اپڈیٹ آتا رہتا ہے۔ اب تازہ اپڈیٹ ان کی شادی کی تاریخ سے متعلق آیا ہے۔ جی ہاں، ویلنٹائن ڈے کے خاص موقع پر جوڑے نے اپنی ویڈنگ ڈیٹ کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اب جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس بات کا اشارہ جوڑے نے تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ دیا ہے۔

لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے کرتی کھربندا اورپلکت سمراٹ اب بالی ووڈ کے نئے میرڈ کپل (شادی شدہ جوڑا) بننے والے ہیں۔ کرتی کھربندا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس پوسٹ میں دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے اورکیپشن میں لکھا ہے ’چلومارچ کرتے ہیں۔‘ حالانکہ انہوں نے کچھ واضح نہیں کیا، لیکن جوڑے کے فینس اب ان کے کیپشن سے اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہ جوڑی مارچ میں شادی کرنے والی ہے۔

بابی دیول نے بھی کیا تبصرہ

اس پوسٹ پر بابی دیول نے پیاربرسایا ہے۔ ساتھ ہی جوڑے کے تمام فینس ہیں جو انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ مارچ میں شادی کریں گے۔ دونوں کی شادی سے متعلق لوگوں کی ایکسائٹمنٹ دیکھتے ہی بن  رہی ہے۔ واضح رہے کہ پلکت سمراٹ اور کرتی کھربندا لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کچھ وقت پہلے ہی اپنے ریلیشن شپ کوعوامی طورپرقبول کیا۔ یہ تب ہوا جب دونوں ایک دوسرے سے شادی کے لئے من بنا چکے تھے۔ سوشل میڈیا پر دونوں اکثرایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویلنٹائن ٹائن ڈے 2024 پر اداکارہ کا بریک اپ، پوسٹ میں چھلک گیا درد، کہی یہ بڑی بات

جب پلکت سمراٹ کی پہلی شادی ایک سال میں ہی ٹوٹ گئی…

پلکت سمرات کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سلمان خان کی منہ بولی بہن کے ساتھ شادی کی تھی۔ شویتا روہیرا کے ساتھ ان کا رشتہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا۔ شادی کے ایک سال بعد ہی دونوں نے طلاق لے لیا تھا۔ اس کے کئی سالوں بعد پلکت سمراٹ کی زندگی میں کرتی کھربندا آگئیں۔ دونوں نے ساتھ میں 2019 میں فلم پاگل پنتی میں کام کیا تھا۔ یہیں سے دونوں کی پہچان ہوئی اورڈیٹنگ شروع ہوئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

1 hour ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

1 hour ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

2 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

2 hours ago