قومی

CBSE Advisory For Board Exam: سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات 15 فروری سے شروع ، سی بی ایس ای نےطلبا اورسرپرتوں کے لئے جاری کی ایڈوائزری

CBSE Advisory For Board Exam: کسانوں کی تحریک کے درمیان سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 15 فروری یعنی کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ ایسے میں بورڈ کی جانب سے اسکولوں، طلبہ اور سرپرستوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ دراصل امتحان کا وقت صبح 10.30 بجے سے ہے۔ ایسے میں بند سڑکوں اور ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد گھر سے نکلیں اور اگر ممکن ہو تو میٹرو سروس لیں۔

میٹرو کے ذریعے امتحانی مرکز پر جائیں

سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، “اس سال ہندوستان اور بیرون ملک کے 26 ممالک کے 39 لاکھ سے زیادہ طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس کے لیے 5 لاکھ 80 ہزار 192 طلباء بورڈ کے امتحان میں 877 امتحانی مراکز میں شامل ہوں گے۔ “

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، سی بی ایس ای نے کہا، “تمام طلبہ کو اپنے گھروں سے جلد نکلنا چاہیے۔ تاکہ وہ وقت پر امتحان کےمرکز تک پہنچ سکیں۔ امتحان کےمرکز تک پہنچنے کے لیے میٹرو سروس کا استعمال کریں۔جو آسانی سے چل رہی ہے۔”

رات 10 بجے کے بعد نہیں ملے گی  اجازت

سی بی ایس ای نے مزید کہا کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں سی بی ایس ای کے طلباء کو مقامی حالات، ٹریفک، موسمی حالات اور فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صبح 10:00 بجے (IST) یا اس سے پہلے امتحانی مرکز پہنچنے کا منصوبہ بنانا چاہیے۔ یہ بھی کہا گیا کہ صبح 10 بجے کے بعد کسی بھی طالب علم کو امتحان کےمرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی سی بی ایس ای نے تمام اسکولوں سے والدین اور طلباء کی مدد کرنے کی درخواست کی۔ 15 فروری سے شروع ہونے والا سی بی ایس ای بورڈ امتحان دوپہر 1:30 بجے ختم ہوگا۔ CBSE نے طلباء اور عام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 2024 کے بورڈ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی فرضی خبروں اور افواہوں سے ہوشیار رہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

38 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago