Valentine’s Day: فروری کا مہینہ تقریباً سبھی کو پسند ہے۔ ویلنٹائن ویک اسی مہینے میں آتا ہے جس کا انتظار محبت کرنے والے سال بھر کرتے ہیں۔ پورے ویلنٹائن ویک میں لوگ ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اور اس محبت بھرے ہفتے کے آخری دن 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں مناتا ہے۔ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ کئی ممالک میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔
محبت کی خوشی میں ڈوبے ہوئے جوڑوں کو ہر بار عاشق سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ درحقیقت اس میں بھی ایک بڑی خامی ہے کیونکہ دکھاوے پر چلنے والی دنیا میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈز بھی کرائے پر مل رہے ہیں۔ ایک دن کے لیے محبت کا اظہار کیا، پھر پیسے لیے اور اپنے الگ راستے چلے گئے۔ ہم گول چکر لگانے کے بجائے سیدھا کہہ دیتے ہیں کہ جگاڑ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ‘بوائے فرینڈ فار ہائر’ لینے کی سروس شروع ہو گئی ہے۔ یہ تو لڑکیوں کے لیے ایک دعوت ہے، لیکن افسوس لڑکوں کو یہاں ایسا کچھ نہیں ملے گا۔
مہاراشٹر کے نالاسوپارہ میں ایک منچلے نوجوان نے ‘ویلنٹائن ڈے’ کے موقع پر ایک لڑکی سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ لیکن یہ اظہار اس کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ دراصل لڑکی نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس منچلے کو خوب مارا۔ یہ معاملہ نالاسوپارہ ایسٹ کے اچولے روڈ ڈان لین علاقے سے متعلق ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی شام چار بجے لڑکی سے چھیڑکھانی کرنے کا الزام میں نوجوان کی بیچ سڑک پر جم کر پٹائی کی گئی ۔وہ لڑکا ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لڑکی سے پیار کااظہار کررہا تھا۔ یہ انداز لڑکی کو پسند نہیں آیا اور اس نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر اس لڑکے کی لات گھونسو ں سے بری طرح سے پٹائی کردی۔
تاہم ملزم نوجوان کے خلاف تلنج پولس اسٹیشن میں کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ متاثرہ لڑکی اور نوجوان کس علاقے کے رہنے والے ہیں۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…