بجنور: اترپردیش کے بجنور ضلع کے کوتوالی سٹی تھانہ علاقے میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سنکی، رابن اور انکت کے طور پر ہوئی ہے۔ متاثرہ کی جانب سے کوتوالی سٹی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کے بعد پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو واجپئی نے بتایا کہ ایک 19 سالہ لڑکی نے تھانے میں تحریری شکایت دی تھی کہ ہفتہ یکم جون کی شام تین نوجوانوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔
شکایت کے مطابق متاثرہ ہفتہ کے روز کسی کام سے بجنور گئی تھی۔ جب وہ بجنور سے گھر واپسی کے لیے نگینہ روڈ پر گیٹ کے قریب انتظار کر رہی تھی، تو تینوں نوجوانوں نے اسے اپنی کار میں لفٹ دینے کی پیشکش کی اور اسے جنگل میں لے گئے جہاں ایک ٹیوب ویل پر اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد تینوں ملزمان اسے روڈویز بس اسٹینڈ بجنور کے پاس چھوڑ کر بھاگ گئے۔
اے ایس پی نے کہا کہ ہم نے چھاپے کے دوران اس معاملے میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف کوتوالی سٹی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی رینک کا افسر تفتیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی طرف سے استعمال کئی گئی کار بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سلمان خان کے والد سلیم خان اپنے انٹرویومیں واضح طورپربات کرنے کے لئے جانے جاتے…
پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کی راہ ہموار…
قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں ہندوستانی لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اسی وجہ سے…
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے…
پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ جب وہ اپنے گاؤں میں تھا تو…
ون نیشن، ون الیکشن سے متعلق بدھ کو ہوئی جے پی سی کی میٹنگ میں…