علاقائی

Weather Update: دہلی-این سی آر کا موسم کبھی نرم اور کبھی گرم، ہندوستان کے حصوں میں بارش تو کہیں ژالہ باری

Weather Update: موسم کا انداز سمجھ  پانا بہت ہی مشکل ہے ۔موسم کب گرم ہوجائے کہنا بڑا مشکل ہے۔ دن کے وقت موسم  گرم رہتا ہے اور رات کے وقت موسم میں ٹھنڈک ہوتی ہے اور لوگوں کو ہلے کمبل کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔کہیں بارش تو کہیں ٹھنڈ یہ ہے موسم کا انداز۔ مارچ آتے ہی شمالی ہندوستان میں گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا تھا لیکن اب ایک بار پھر موسم ٹھنڈا ہونے جا رہا ہے۔ دہلی-این سی آر، راجستھان، اتر پردیش، بہار، ہریانہ اور مدھیہ پردیش سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 17 سے 20 مارچ تک بارش ہونے والی ہے۔ اس دوران گرج چمک اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں کے لیے دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ میں صبح سویرے بارش شروع ہوگئی۔ تاہم دہلی میں ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے دعووں کے بعد جمعرات کو بھی بارش کا انتظار تھا۔ شام کو بعض مقامات پر بادل چھائے ہوئے تھے لیکن رات 8 بجے تک بارش نہیں ہوئی۔ آج دہلی کے علاوہ این سی آر کے کئی حصوں بشمول نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام، فرید آباد میں بارش متوقع ہے۔

ای ایم ڈی کے مطابق 17 مارچ کو تلنگانہ میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 18 مارچ کو ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ہندوستان میں 16 سے 20 مارچ کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ بہار، جھارکھنڈ اور گنگا مغربی بنگال میں 17 مارچ اور اڈیشہ میں 18 مارچ کو بارش ہونے کی توقع ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں رانچی اور چیراپنجی میں 2 سینٹی میٹر۔ سے زیادہ بارش ہوئی۔ جبکہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چھتیس گڑھ، بہار اور گنگا مغربی بنگال میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جموں و کشمیر، مراٹھواڑہ اور اڈیشہ کے مختلف مقامات پر اولے بھی گرے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

28 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago