علاقائی

Petrol Diesel Price Today: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ، آج کئی شہروں میں مہنگا ہوا پٹرول وڈیزل کی قیمتیں

Petrol Diesel Price Today: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے درمیان سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعہ کی صبح پٹرول اور ڈیزل کے نئے ریٹیل نرخ جاری کر دیئے۔ آج بھی کئی شہروں میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ قابل ذکربات  یہ ہے کہ دہلی-ممبئی جیسے شہروں  میں تیل کی خوردہ قیمتیں مستحکم رہیں۔پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے شروع ہو جاتا ہے۔ پٹرول وڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اوردیگرچیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔
خام تیل کی بات کریں تو آج اس کی قیمتیں مستحکم نظرآرہی ہیں۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 74.75 ڈالر فی بیرل کی سابقہ ​​قیمت پر مستحکم ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی پچھلے سیشن سے معمولی طور پر گر کر 68.35 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان 17 مارچ 2023 کی صبح تیل کمپنیوں نےپٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کئے جاتے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹراورڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.74روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.33روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
نوئیڈا میں پٹرول 96.59 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

کانپورمیں پٹرول 96.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.98 روپے فی لیٹر ہے۔

غازی آباد میں پٹرول 96.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر ہے۔

 الہ آباد میں پٹرول 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90.64 روپے فی لیٹر ہے۔

بھارت ایکسپریس 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago