Bihar Politics: راشٹریہ لوک جنتا دل کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر اپیندر کشواہا نے کہا کہ انہوں نے بہار کو دوبارہ اندھیرے اور انارکی سے بچانے کے لیے جدوجہد کا راستہ چنا ہے۔ سی ایم نتیش کمار سے اختلافات کے بعد وہ کھلے عام ان کے خلاف بیانات دے رہے تھے، ساتھ ہی انہوں نے آر جے ڈی کو بھی سخت نشانہ بنایا۔ دوسری طرف نتیش کمار نے بھی اشارہ دیا کہ جو بھی پارٹی چھوڑنا چاہتا ہے وہ جا سکتا ہے۔ بالآخر اپیندر کشواہا اور نتیش کمار نے علیحدگی اختیار کر لی۔
کشواہا نے کہا کہ جب بہار کو دوبارہ اندھیرے اور انارکی میں لے جانے کی سازش رچی گئی تو انہوں نے سڑک کو ایوان پر ترجیح دی اور بہار کے عام لوگوں کے خوابوں کے لیے سڑک پر لڑنے کا فیصلہ کیا۔ کشواہا جمعرات کو ‘وراثت بچاؤ نمن یاترا’ کے حصہ کے طور پر بھاگلپور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے شہید تلکامانجھی کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ قبل ازیں انہوں نے سلطان گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے بہار کو دوبارہ اندھیروں میں لے جانے کی سازش کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں- CM Nitish Kumar: اپیندر کشواہا کو ملی Y پلس زمرہ کی سیکیورٹی ،سی ایک نتیش کمار سے بغاوت کے بعد ملا ‘تحفہ ‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایوان میں تھے، چاہتے تو رہ سکتے تھے، ابھی ان کی مدت ملازمت کے چار سال باقی ہیں۔ یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے کشواہا نے لوگوں کو خبردار کیا کہ بہار کو 2005 سے پہلے کے حالات میں واپس لے جانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
نتیش کمار پر حملہ
انہوں نے کہا کہ لو کش سماج، پسماندہ طبقات، اقلیتوں، مہادلت اور سماج کے دیگر طبقات کے لوگوں نے کافی کوشش کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو طاقت دے کر بہار کو انتشار کے دور سے نکالاتھا، نتیش کمار اس وراثت کو پھرسے ان لوگوں کے ہی حوالے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جمعہ کو کشواہا جموئی سے اپنا سفر جاری رکھیں گے اور سکندرا، علی گنج سے ہوتے ہوئے شیخودیورا پہنچیں گے، جے پی کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے اور پھر گہلور میں پہاڑی آدمی دشرتھ مانجھی کو نمن کرنے کے بعد گیا پہنچیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…