علاقائی

Muzaffarnagar: راکیش ٹکیت کے اہل خانہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار، جسٹ ڈائل سے لیا تھا نمبر

Muzaffarnagar: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کی بھوراکلاں پولیس نے وشال کو گرفتار کیا ہے، جس پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے خاندان کو فون پر بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم ہریانہ کا رہنے والا ہے اور دہلی میں رہتے ہوئے مزدوری کرتا تھا۔ ملزم نے فون پر بی کے یو کے سپریمو نریش ٹکیت کے بیٹے گورو ٹکیت کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

راکیش ٹکیت نے خود ویڈیو شیئر کرکے اس پورے معاملے کی جانکاری دی تھی اور بتایا تھا کہ 8 مارچ کو ایک نامعلوم شخص نے بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر گورو ٹکیت اور ان کے بھائی نریش ٹکیت کے بیٹے کے موبائل فون پر کال کی اور بم سے اڑانے کی دھمکی دی، جس کے بارے میں گورو ٹکیت نے بھوراکلاں تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں، پولیس نے دفعہ 507، 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور نگرانی کی مدد سے وشال ولد دیوا سنگھ ساکنہ ہریانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

جسٹ ڈائل سے حاصل کیا تھا نمبر

ملزم وشال نے پولیس پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس نے جسٹ ڈائل سے گورو ٹکیت کا نمبر حاصل کیا تھا، اس کے بعد 8 تاریخ کی شام کو اس نے نشے کی حالت میں گورو ٹکیت کے نمبر پر کال کرکے بدزبانی کی۔ واضح رہے کہ اس معاملے کو لے کر مظفر نگر ضلع کی پولیس کی جانب سے میڈیا میں ایک ریلیز بھی جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے فون پر گورو ٹکیت کے خلاف بدسلوکی کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں- The history of Deoband located between Saharanpur and Muzaffarnagar: سہارنپور او مطفر نگر کے بیچ واقع دارلعلوم دیوبند کی تاریخ

جا ری ہے قانونی کارروائی

اس پورے معاملے میں سی او فوگانہ دیوورت باجپئی نے بتایا کہ 9 مارچ 2023 کو گورو چودھری نے بھوراکلاں پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت دی تھی۔ جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کسی شخص نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور گالی گلوچ بھی کی ہے۔ بھوراکلاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا اور تحقیقات کے بعد 11 مارچ کو ایک ملزم وشال ولد دیوا سنگھ ساکن دہلی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گہرائی سے پوچھ گچھ میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ ملزم نے حد سے زیادہ شراب نوشی کی تھی اور پھر اس کے ذریعہ گورو کو فون پر دھمکی دی گئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

33 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

44 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

53 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

57 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago