علاقائی

Thiruvananthapuram: ‘گردہ، جگر برائے فروخت’ – شخص نے کیوں لگایا گھر کے باہر بورڈ ؟

Thiruvananthapuram: ‘گردہ، جگر برائے فروخت’ – یہ پوسٹر ماناکوڈ، ترواننت پورم میں ایک گھر کے سامنے نظر آیا۔ یہ دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے لوگ سوچنے لگے کہ یہ مذاق ہے یا حکومت کو ٹرول کرنے کے لیے ایسا کام کیا گیا ہے۔ اشتہار کے ساتھ دو فون نمبر بھی دیے گئے ہیں۔ جب نمبر ڈائل کیے گئے تو وہ اصلی نکلے۔ ساتھ ہی اس کے پیچھے حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

جس شخص نے یہ بورڈ لگایا ہے وہ ماناکوڈ پوتھن روڈ کا سنتوش کمار ہے جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے۔ سنتوش نے بتایا کہ وہ پھلوں کی دکان پر کام کرتا تھا، جہاں بوری اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ انہیں علاج کروانا پڑا، اور اب ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ وہ ماناکاڈ جنکشن کے قریب خاندانی زمین کا ایک ٹکڑا بیچنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا بھائی کے ساتھ زمین کو لے کر تنازع چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Pathaan Controversy: جینت چودھری کے پی ایم مودی پر متنازعہ بیان پر بی جے پی برہم، کہا- ایس پی کا کردار داخل ہو گیا، ہوشیار رہیں

مصیبت میں ہے خاندان

ان کے بھائی نے میڈیا والوں کو بتایا کہ جائیداد ان کی والدہ کے نام تھی جو اب سنتوش سمیت چھ بہن بھائیوں کے نام پر ہے۔ سنتوش نے کہا کہ ان کی بیوی بچوں کے لیے کچھ ٹیوشن کلاس لیتی تھی لیکن یہ بھی کووڈ 19 کے بعد رک گئی۔ ایسی مشکل صورتحال میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے اہم اعضاء فروخت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

2 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

3 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

4 hours ago