نئی دہلی: شرومنی اکالی دل کی ورکنگ کمیٹی نے سکبھیرسنگھ بادل کے ذریعہ پارٹی صدرعہدے سے دیئے گئے استعفیٰ کومنظورکرلیا ہے۔ 16 نومبر2024 کو سکبھیرسنگھ بادل نے صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن تب پارٹی نے اسے منظورنہیں کیا تھا۔ اکالی دل کے ترجمان دلجیت سنگھ چیما نے پہلے ہی جانکاری دے دی تھی کہ 10 جنوری کو چنڈی گڑھ میں پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی اور اس میٹنگ میں سکھبیر سنگھ بادل کے استعفیٰ پرفیصلہ لیا جائے گا۔
سکبھیرسنگھ بادل نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پارٹی کی خدمت کے لئے مجھ سے جوبھی ممکن ہوسکا، میں نے وہ کیا۔ وہ کارکنان اور لیڈران جنہوں نے میری حمایت کی، ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سکھبیرسنگھ بادل کوسنائی گئی تھی مذہبی سزا
اکال تخت صاحب کے سنگھ صاحبان کی طرف سے سکبھیرسنگھ بادل اوردیگرلیڈران کومذہبی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پرانہوں نے عمل بھی کیا۔ سکھبیرسنگھ بادل کوسال 2007 سے 2017 تک اقتدارمیں رہنے کے دوران مذہبی غلطیوں کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈیرا سچا سودا سربراہ رام رحیم کومعافی دلوانے میں مدد کی تھی۔ انہوں نے رام رحیم کے خلاف شکایت واپس لینے میں اپنی طاقت کا استعمال کیا تھا۔
سورن مندرکے گیٹ پرسکھبیرسنگھ بادل پرہوئی تھی فائرنگ
اس کے علاوہ، ان پرپنتھ کے ساتھ غداری کرنے کا بھی الزام لگا۔ اکالی تخت کی طرف سے جب سکھ طبقے سے وابستہ کسی شخص کو سزا سنائی جاتی ہے تواسے وہ ماننا پڑتا ہے۔ سزا کے دوران ہی سکھبیرسنگھ بادل پرپنجاب کے امرتسرمیں حملہ کیا گیا تھا اور ان پر گولی چلائی گئی تھی، لیکن وہ بال بال بچ گئے تھے۔ سکبھیرسنگھ بادل پرسورن مندرکے گیٹ پرفائرنگ کی گئی تھی۔
اگست میں کیا گیا تھا اعلان
نارائن سنگھ چورا نام کے شخص نے سکھبیرسنگھ بادل پرفائرنگ کی تھی۔ بادل سورن مندرکے باہر4 دسمبرکوپیرکی ڈیوٹی نبھا رہے تھے۔ وہ وہیل چیئرپربیٹھے تھے، اسی دوران ایک شخص نے فائرنگ کی تھی۔ حالانکہ وہ بال بال بچ گئے تھے اورگولی دیوارپرجاکرلگی تھی۔ تاہم اس سے پہلے ہی سکھبیرسنگھ بادل کواگست 2024 میں اکال تخت کے ذریعہ تنخیا قراردیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…