مہا کمبھ میلہ 2025 شروع ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے پریاگ راج آنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو سنبھالنے کے لیے بہت سے انتظامات کیے ہیں۔ مہا کمبھ کے میگا ایونٹ کے دوران لوگوں کو آنے جانے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے، ریلوے تقریباً 50 دنوں کی مدت میں 13000 ٹرینیں چلا رہا ہے۔ یہ کمبھ اسپیشل ٹرینیں میلے سے دو سے تین دن پہلے اور بعد میں چلائی جائیں گی۔
خصوصی انتظامات کے تحت 10,000 ریگولر ٹرینیں اور 3,000 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ تقریب کے دوران تقریباً 700 لمبی دوری کی میلہ خصوصی ٹرینیں اور تقریباً 1,800 مختصر فاصلے والی ٹرینیں (200-300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں) چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چترکوٹ، بنارس، ایودھیا اور پریاگ راج جیسے مقدس مقامات کی پرنے جانے والے خواہشمند یاتریوں کے لیے ایک خصوصی “رنگ ریل” سروس شروع کی جائے گی۔ یہ منفرد ٹرین پریاگ راج سے شروع ہو کر سرکلر روٹ پر چلے گی۔
بنگلور سے پریاگ راج تک خصوصی ٹرینیں
مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر، ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (SWR) نے خصوصی یک طرفہ کمبھ میلہ ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرین بنگلورو سے 8 جنوری 2025 کو روانہ ہوگی اور 10 جنوری کو پریاگ راج پہنچے گی۔
راستے میں ،کمبھ میلہ ایکسپریس کئی بڑے اسٹیشنوں پر رکے گی – بنگارپیٹ، جولارپیٹائی، کٹپاڈی، پیرمبور، گڈور، وجئے واڑہ، ورنگل، بلہارشاہ، چندرپور، سیواگرام، ناگپور، اٹارسی، جبل پور، ستنا اور مانک پور پر رکے گی، ٹرین میں 14 جنرل سیکنڈ کلاس، چار سلیپر کوچ اور دو لگیج کم بریک وین کے ساتھ 20 بوگیاں ہوں گی ۔
مہا کمبھ میلہ کب تک چلے گا؟
مہا کمبھ میلہ دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ 13 جنوری سے 26 فروری 2025 کے درمیان گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پریاگ راج میں منعقد ہونے والے میلے میں لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسی لیے ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر میں مختلف مقامات سے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…