ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنے کے بارے میں انفوسس کے چیئرمین نارائن مورتی کے بیان نے انٹرنیٹ پر نئی بحث شروع کر دی ہے۔ ہر طبقے نے اس بیان پر مختلف طریقوں سے ردعمل کا اظہار کیاہے۔ نارائن مورتی کے بیان کے بعد لارسن اینڈ ٹوبرو کے چیئرمین ایس این سبرامنیم نے ملازمین سے ہفتے میں 90 گھنٹے کام کرنے کی اپیل کی، جس میں اتوارکا دن بھی شامل تھا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر مزید ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر میں کام اور زندگی کے توازن پر بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ایس این سبرامنیم نے ملازمین سے پوچھا کہ وہ گھر بیٹھے کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ آپ اپنی بیوی کو کب تک گھور تے ر ہیں گے؟ آفس آؤ اور کام کرو۔اس کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں آپ کو اتوار کو کام پر لگا سکتا تو مجھے خوشی ہوتی۔ کیونکہ میں اتوار کو بھی کام کرتا ہوں۔
اب اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھی ایک انٹرویو میں ورک لائف بیلنس پر اپنا ردعمل دیاہے، جو کہ ورک لائف بیلنس پر ہونے والی بحث کے درمیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے گوتم اڈانی نے کہا کہ توازن تب محسوس ہوتا ہے جب انسان اپنی پسند کے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب انسان اس حقیقت کو قبول کر لیتا ہے کہ وہ فانی ہے تو زندگی آسان ہو جاتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے اڈانی نے کہاکہ آپ کا ورک لائف بیلنس مجھ پرنہیں تھوپا جانا چاہیے اور ناہی میرا ورک لائف بیلنس آپ پر تھوپا جانا چاہئے۔ فرض کریں، ایک شخص چار گھنٹے گھر والوں کے ساتھ گزارتا ہے اور اس میں لطف اندوز ہوتا ہے، یا کوئی دوسرا شخص آٹھ گھنٹے گزار کر لطف اندوز ہوتا ہے، تو یہ اس کا توازن ہے۔ اس کے باوجودکہ اگر آپ آٹھ گھنٹے گھر پر بیٹھ کر گزاریں گے تو آپ کی بیوی بھاگ جائے گی۔اڈانی نے کہا کہ ورک لائف بیلنس کا نچوڑ اپنی اور اپنے پیاروں کی خوشی میں مضمر ہے۔
گوتم اڈانی نے مزید کہا کہ آپ کا کام اور زندگی کا توازن تب ہوتا ہے جب آپ وہ کام کرتے ہیں جو آپ کرنا پسند کرتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ یا تو خاندان ہے یا کام، اس سے باہر ہماری کوئی دنیا نہیں ہے۔ ہمارے بچے بھی صرف یہی دیکھتے ہیں اور اس کا خیال رکھتے ہیں۔ یہاں کوئی مستقل طور پر نہیں آیا۔
بھارت ایکسپریس۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…