Satish Kaushik Death: اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کی موت نے ان کے خاندان اور مداحوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اداکار کی موت کی وجہ کارڈیک ائیرسٹ بتائی گئی تھی لیکن اس معاملے میں کئی موڑ آئے ہیں جو کسی نہ کسی سازش کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ تاہم پولیس اب تک ایسی خبروں کی تردید کرتی رہی ہے۔ لیکن سنیچر کو کبیر گروپ کے مالک وکاس مالو کی بیوی سانوی مالو نے اپنے شوہر پر بہت سنگین الزامات لگائے ہیں، جس کے بعد پولیس حرکت میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔ گٹکھا بادشاہ وکاس مالو کی بیوی نے دہلی پولیس کمشنر کو ایک خط بھیج کر ستیش کوشک کی موت میں ان کے شوہر کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
ستیش کوشک نے اپنی موت سے قبل وکاس مالو کے فارم ہاؤس میں منعقدہ پارٹی میں شرکت کی تھی۔ پولیس نے اس فارم ہاؤس سے کچھ مشتبہ ادویات بھی برآمد کی تھیں، جس کے بارے میں سانوی کا الزام ہے کہ ان دوائیوں کا بندوبست وکاس مالو نے کیا تھا۔
ستیش کوشک نے مالو کو دئے تھے 15 کروڑ روپے– سانوی
سانوی نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ اداکار نے وکاس مالو کو 15 کروڑ روپے دیے تھے اور ایک بار ستیش کوشک گزشتہ سال دبئی میں ان کے گھر ان کی رقم واپس لینے آئے تھے۔ سانوی نے الزام لگایا ہے کہ ستیش کوشک نے میرے شوہر وکاس مالو سے کہا کہ تین سال گزر چکے ہیں، لیکن ان کے پیسے واپس نہیں ہوئے، انہیں پیسوں کی ضرورت ہے، اس لیے وہ 15 کروڑ واپس چاہتے ہیں۔ سانوی نے کہا کہ تب میرے شوہر نے کوشک سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد رقم ادا کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں- Satish Kaushik Death: ستیش کوشک کی موت کے معاملے میں نیا موڑ، دلال پرتیک آنند نے کیس کو دبانے میں وکاس مالو کی مدد کی!
وکاس مالو کی بیوی کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب میں نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ کوشک سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔’ سانوی نے مزید کہا کہ چونکہ اداکار کی طبیعت اچانک میرے شوہر (وکاس مالو) کے فارم ہاؤس میں خراب ہوگئی تھی، اس لیے انہیں شبہ ہے کہ وکاس نے انہیں (ستیش کوشک) کو زہر دے کر ہلاک کردیا ہے۔
کئی قسم کی منشیات کا کاروبار کرنے کا الزام
سانوی نے پولیس کو دی گئی شکایت میں یہ بھی کہا ہے کہ اس کا شوہر وکاس مالو کئی طرح کی منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔ سانوی وکاس مالو کی دوسری بیوی ہے۔ پچھلے سال سانوی مالو نے اپنے شوہر وکاس مالو پر بھی ریپ کا الزام لگایا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…