بھٹنڈہ: جمعہ کے روز پنجاب کے بھٹنڈہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ سڑک حادثہ بھٹنڈہ کے کوٹشمیر روڈ پر اس وقت پیش آیا جب پل سے گزرنے رہی ایک مسافر بس نالے میں گر گئی۔ بس گرنے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ بس میں سوار پانچ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر شدید زخمی افراد نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس دوران دیگر 18 مسافر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
لواحقین کی مالی امداد کی درخواست
حادثے کے بعد بھٹنڈہ شہر کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل اسپتال پہنچے۔ انہوں نے اس المناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کی مالی امداد کی درخواست کی۔
پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت
ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل نے کہا، ’’سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین مسافروں کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ مرنے والوں کی روحوں کو سکون ملے، ہم متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ زخمیوں کی مالی مدد کی جائے۔‘‘
علاقے کے لوگ مدد کے لیے پہنچے
بتایا جا رہا ہے کہ پرائیویٹ بس میں سفر کرنے والے تمام مسافر ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ بھٹنڈہ تلونڈی سبو روڈ پر تیز رفتاری سے سفر کرنے والی بس پل سے کئی فٹ نیچے گہرے نالے میں جاگری۔ بس میں بڑی تعداد میں مسافروں کی موجودگی کے باعث موقع پر افراتفری مچ گئی۔ لوگوں کی چیخ و پکار سن کر علاقے کے لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے۔
تحقیقات میں مصروف پولیس ٹیم
پولیس ٹیم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ گاڑیوں کا پرمٹ اور ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آخری رسومات دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر 11:35ادا کی جائیں گی۔ صدر دروپدی مرمو،…
وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم کے خاندان کو مطلع…
منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان 1947 میں تقسیم ہند…
آئی وی ایل پی فیض یافتہ پرسنا گیٹو پناہ گاہوں، ہاٹ لائنز اور وکالت کے…
مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے جمعہ کو وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرسابق وزیراعظم منموہن…