کالکی دھام کے پیٹھادھیشور اور کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ شکریہ کالکی دھام مندر کی تعمیر کیلئے اسپیکر کی جانب سے بھیجے گئے تہنیتی پیغام کے جواب میں ادا کیا ہے۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ کالکی دھام مندر کی تعمیر کا کام اترپردیش کے سنبھل ضلع میں کیا جارہا ہے۔
لوک سبھا اسپیکر نے لکھا کہ بھگوان ویشنو کائنات کے پالنہار ہیں ،جو ہر عہد میں مذہب کی حفاظت اور لادین کی تباہی کیلئے مختلف اوتاروں میں رونما ہوکر کائنات کی حفاظت کررہے ہیں۔یہ ماننا ہے کہ جب اس عہد میں لادینیت اور ناانصافی اپنے عروج پر پہنچ جائے گا تب بھگوان ویشنو کالکی اوتار کے روپ میں رونما ہو کر دھرم کی تجدید کریں گے۔
لوک سبھا اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اس اہم کام کیلئے کالکی دھام پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم سمیت تمام بھکتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ یہ مندر سناتن دھرم کے پرچار کو ایک نئی سمت دے گا۔کالکی مندر کے تعمیر کیلئے بہت بہت مبارکباد۔
بھارت ایکسپریس۔
آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے بیچ جن سوراج پارٹی…
پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان کا نوجوان سائنس، ٹیکنالوجی اور انویشن کی…
رتیش دیش مکھ نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر اپنے غصے کا اظہار…
عینی شاہدین کے بیانات کے ذریعے واقعے کی پوری کڑی کو جوڑنے کی کوشش کی…
پی ایم مودی نے کہا، "چاہے وہ کسی بھی ریاست سے تعلق رکھتے ہوں، چاہے…
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت نے کوتاہی کا اعتراف کیاہے۔ ایک…