قومی

A square and a park in Kanpur will be named on Shubham Dwivedi: میئر پرمیلا پانڈے نے کیا اعلان، کانپور میں ایک چوک اور پارک کا نام پہلگام حملے میں جان گنوانے والے شبھم دویدی سے ہوگا منسوب

جموں و کشمیر کے پہلگام میں منگل 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں کانپور کے تاجر شبھم دویدی بھی شامل تھے۔ شبھم کی شادی رواں سال 12 فروری کو ہوئی تھی، پہلگام میں دہشت گردوں نے ان کی اہلیہ کے سامنے ہی انہیں گولی مار دی تھی۔ کانپور شہر کی میئر پرمیلا پانڈے نے کہا کہ شیام نگر میں ایک پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھا جائے گا۔ پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھنا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

شبھم کی اہلیہ کو ملازمت کی پیشکش

کانپور میئر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر شبھم کی اہلیہ ملازمت کرنا چاہیں گی تو انہیں کانپور میونسپل کارپوریشن کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت دی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کانپور میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) شیام نگر واقع ایک پارک اور ایک چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھا جائے گا، جن کی پہلگام میں دہشت گردوں نے گولی مار کر قتل کر دی تھی۔‘‘

حملے میں جان گنوانے والوں خراج عقیدت

کانپور شہر کی میئر پرمیلا پانڈے، بی جے پی کے کونسلروں، کے ایم سی کے عہدیداروں اور ملازموں نے کے ایم سی کے ہیڈ کوارٹر سے موتی جھیل تک ریلی نکالی، ساتھ ہی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور اس کے فوجی جنرل آصف منیر کا پتلا نذر آتش کیا۔ پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کانپور میئر نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ دہشت گردوں نے غیر انسانی فعل سر انجام دیتے ہوئے کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کر دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے حملے میں جان گنوانے والوں خراج عقیدت بھی پیش کی۔

شبھم دویدی کے گھر گئے تھے یوگی آدتیہ ناتھ

قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کانپور میں واقع شبھم دویدی کے گھر گئے تھے۔ شبھم کی اہلیہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت دہشت گردی کے زہریلے دانتوں کو کچل کر رکھ دے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

6 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

6 hours ago