قومی

BJP MLA Balmukund Acharya News: بی جے پی ایم ایل اے بالمکند آچاریہ کے بیان سے جے پور میں ہنگامہ، احتجاج کررہے مسلمانوں پرپولیس نے کیا لاٹھی چارج

جے پورکی ہوا محل سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کے ذریعہ جامع مسجد میں گھس کرپوسٹرلگانے کا تنازعہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز (26 اپریل) کو جوہری بازار میں رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔ اس کے بعد جوہری بازار کا علاقہ بند کردیا گیا۔ پورا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

دراصل، عصرکی نماز کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مسلم سماج کے لوگوں نے احتجاج کیا اور سڑکوں پراترآئے۔ انہوں نے بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جن پر پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کردیا۔ اطلاعات کے مطابق، ہوا محل اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ پر ماحول خراب کرنے کے الزام پر ان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے مظاہرین نے نعرے بازی کی۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ سوشل میڈیا پراس لاٹھی چارج کے کئی ویڈیو سامنے آئے ہیں۔ 

بالمکند آچاریہ نے صفائی میں کیا کہا؟

وہیں، بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ نے جامع مسجد میں گھس کرمتنازعہ پوسٹرلگائے جانے اور اشتعال انگیز نعرے بازی کرنے سے متعلق اپنے اوپرلگے الزامات کو پوری طرح غلط اوربے بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اوران کا کوئی بھی حامی مسجد کے اندرداخل نہیں ہوا اورنہ ہی مسجد میں کوئی نعرے بازی کی گئی۔ پوسٹر مسجد کے باہری دیواروں پرلگائے گئے۔ دہشت گرد اور پاکستان کے خلاف لگائے گئے پوسٹرصرف مسجد کی دیواروں پرہی نہیں بلکہ آس پاس کے پورے علاقے میں لگائے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:  جے پور میں جامع مسجد کے باہر نعرے بازی کرنے پہنچ گئے بی جے پی ایم ایل اے بال مکند آچاریہ، مسجد کی دیواروں پر پوسٹر لگائے جانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج

مسجد کے باہر مذہبی نعرے بازی کی وجہ سے گرفتاری کا مطالبہ

حالانکہ مسلم طبقے کا کہنا ہے کہ ان کا غصہ دشمن ملک کے خلاف نعرے بازی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ مسجد کے باہر جو مذہبی نعرے لگاکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، اس کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجستھان اور جے پورکا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے بی جے پی رکن سمبلی بالمکند آچاریہ کی گرفتاری کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص یا لیڈراس طرح سے ماحول خراب کرنے کی کوشش نہ کرے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago