-بھارت ایکسپریس
Nepal plane crash: نیپال طیارہ حادثے میں غازی پور کے چار نوجوانوں کی موت ہوگئی تھی ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان سبھی مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی لاشوں کو گھر لانے کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ دوسری جانب غازی پور ضلع کے ڈی ایم آریکا اکھوری نے بتایا ہے کہ نیپال طیارہ حادثے میں چار نوجوان ابھیشیک کشواہا، سونو جیسوال، وشال شرما اور انیل کمار راج بھر کی موت ہو گئی تھی۔ ان کے خاندان کے ایک فرد اور گاؤں کے پردھان کو انتظامیہ نے سڑک کے ذریعے نیپال بھیجا گیاہے۔
اس کے ساتھ ہی نیپالی حکام نے کہا کہ Yeti Airlines ATR-72 طیارے کے حادثے میں جان گنوانے والے لوگوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس حادثے میں پانچ ہندوستانیوں سمیت 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی کہا کہ نیپال سے لاش لانے کا خرچ بھی ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
لاشوں کو بذریعہ سڑک غازی پور لایا جائے گا
غازی پور کے ڈی ایم آریکا اکھوری نے بتایا کہ لاشوں کو مناسب شناخت اور طریقہ کار کی پیروی کرنے اور تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد متعلقہ لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ لاشوں کو بذریعہ سڑک غازی پور لایا جائے گا۔ اس میں دو تین دن لگ سکتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کے دو اہلکاروں کو بھی متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ سرحد پر اجازت نامے کے لیے بھیجا گیا ہے اور سفارت خانے کے اہلکار بھی اس میں تعاون کر رہے ہیں۔
پوکھرا جانے والے طیارے کے حادثے میں 70 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ان میں سے 42 لوگوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ باقی لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حکام نے جہاز میں سوار تمام 72 مسافروں کو مردہ تصور کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…