علاقائی

Tejasvi Surya:تیجسوی سوریا نے کھولا انڈیگو فلائٹ کا ایمرجنسی گیٹ؟ کانگریس نے بی جے پی ایم پی پر لگائے سنگین الزامات

Tejasvi Surya: انڈیگو فلائٹ: چنئی سے تروچیراپلی جانے والی انڈگو فلائٹ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ چنئی ہوائی اڈے پر پیش آیا تھا۔ جہاں ایک شخص نے فلائٹ کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔ لیکن بعد میں فلائٹ میں بیٹھے ایک عینی شاہد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بنگلور ساؤتھ سے لوک سبھا ایم پی تیجسوی سوریا نے ایمرجنسی گیٹ کھولا تھا، لیکن ایئر لائن نے انہیں کچھ نہیں کہا۔ ان کے ساتھ تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے اناملائی بھی موجود تھے۔

منگل کو جب فلائٹ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کا معاملہ سامنے آیا تو کانگریس نے بی جے پی ایم پی پر حملہ کیا۔ کانگریس نے سوال کیا کہ  کیوںحکومت نے اس واقعہ کو اتنی دیر تک چھپائے رکھا۔

کانگریس  پارٹی  نے کئی ٹویٹس کے ذریعے نشانہ بنایا

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اس معاملے میں ٹویٹ کرکے بی جے پی سے کئی سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ‘یہ بی جے پی کے وی آئی پی چھوکرے ہیں! آپ کو ایئر لائن سے شکایت کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟ کیا یہ حکمران بی جے پی کی ایلیٹ کلاس کا آئیڈیل ہے؟ کیا اس سے مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا؟ وہ  کیاآپ بی جے پی کے وی آئی پیز کے بارے میں سوال نہیں کرتے ۔

وہیں کرناٹک کانگریس نے کہا کہ تیجسوی سوریا اس کی مثال ہے کہ اگر ایک معصوم بچے کو چھوٹ دی جائے گی تو کیا ہوگا۔ طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والے بچے کے شرارت سامنے آئی ہے۔ مسافروں کی زندگیوں کے ساتھ یہ مذاق کیوں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سوریا کے فلائٹ سیفٹی رولز کو توڑنے اور ایمرجنسی ڈور کھولنے کے واقعہ کو کیوں چھپایا؟

‘کیا ان کا منصوبہ تباہی لانےکی  تھی’؟

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے سوال کیا کہ ایم پی کا کیا ارادہ تھا؟ کیا یہ تباہی لانے کا منصوبہ تھا؟ معافی مانگنے کے بعد پچھلی سیٹ پر جانے کو کیوں کہا گیا؟ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اگر طیارہ کے اڑان بھرنے کے بعد یہ ‘مذاق’ تھا اور اس کے لیے کون ذمہ دار ہوتا۔

اس معاملے پر ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع طریقہ کار کے مطابق دی گئی تھی اور سیکورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

12 minutes ago