علاقائی

Think-20 Meet: جی ٹوئنٹی ممالک کے نمائندے سانچی میں بدھ استوپا دیکھ کر حیران رہ گئے

Think-20 Meetجی ٹوئنٹی ممالک کے نمائندوں نے سانچی اسٹوپا کمپلیکس میں بدھ استوپا سمیت دیگر ورثے کو دیکھا اور ان کی خوبصورتی، ساخت اور تعمیراتی انداز سے مسحور ہو گئے۔

کے خصوصی Think-20  جی ٹوئنٹی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مختلف ممالک کے نمائندے منگل کوتفریح کے لیے ضلع رائسین کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام سانچی پہنچے۔ تمام مہمان استوپا کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے اوراسے عالمی امن کی سرزمین قرار دیا۔

ممالک کے نمائندوں کا  استوپا احاطے میں پہنچنے پرسبھی مندوبین کا چندن کا تلک لگا کر اورہندوستانی ثقافت کے مطابق پھولوں کا ہارپہننا کر شاندار استقبال کیا گیا۔ G-20 مندوبین کے استقبال کے لیے اسٹوپا کے داخلی دروازے پر ایک پرکشش رنگولی بنائی گئی تھی اور خصوصی سجاوٹ بھی کی گئی تھی۔ ، امن کا ٹاپوکہے جانے والے سانچی میں ہوئے پرتپاک استقبال سے تمام مندوبین مسحور ہو گئے۔ یہاں اسکولی بچوں نے بھی بینڈ کی دھن بجا کر اور جئے ہند کا نعرہ بلند کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔

G-20 ممالک کے نمائندوں نے سانچی استوپا کمپلیکس میں بدھ استوپا سمیت دیگر ورثے کو دیکھا اور ان کی خوبصورتی، ساخت اور تعمیراتی انداز سے مسحور ہو گئے۔ بدھ استوپا کے ساتھ ہی سانچی کے قدرتی حسن نے انہیں اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس دوران آرکیلوجیکل سروے آف انڈیا کے عہدیداروں کے ذریعہ بھگوان بدھ کی تعلیمات اور سمراٹ اشوک کے پیغامات سے مطلع کیا گیا ۔ ساتھ ہی سانچی استوپا کی تعمیراتی طرز، تاریخی اور آثار قدیمہ کی اہمیت کے بارے میں معلومات دی گئی ۔

معروف بانسری فنکار وریندر کورے نے سانچی استوپا کمپلیکس میں جی 20 ممالک کے نمائندوں کے سامنے مختلف زبانوں میں بانسری کا  گائیان اور پرندوں کی آواز کو بانسری کے سرمیں پیش کیا۔ اس کے ساتھ ہندوستان کے مشہور آکاشوانی اوردوردرشن کے فنکار اور اے آئی آر کے اے گریڈ آرٹسٹ طبلہ فنکارمحمد نعیم ،شاہد معصوم، وسیم معصوم نے کلاسیکی موسیقی پیش کی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

5 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago