-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ اچھے مستقبل کے لئے ماحولیاتی تحفظ ضروری ہے۔ اس وجہ سے وزیراعظم نریندرمودی نے جی-20 میں اس آئیڈیا کا تھیم ‘ون ارتھ، ون فیملی اورون فیوچر’ (ایک زمین ایک خاندان اور ایک مستقبل) ہے۔ فطرت کے ساتھ ترقی ہمارا منترہونا چاہئے۔ دراصل یہ دنیا کو بچانے کا منتر ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جدوجہد نہیں محبت کی ضرورت کی ضرورت ہے، جو ہم سے کمزور ہے، اسے بھی اپنائیں۔ اندھا مقابلہ نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دنیا کے بیشتر وسائل کا استعمال چند لوگ ہی کرتے ہیں، یہ زمین ہم سبھی کے لئے ہے۔ پوری دنیا ایک فیملی ہے۔ بھوپال میں جی-20 کے تحت تھنک 20 میٹنگ سے متعلق غوروخوض کا یہ مباحثہ سیشن اہم کردارادا کرے گا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے دانشوروں اورمفکرین کی ذہن سازی سے یقیناً امرت نکلے گی۔ شیو راج سنگھ چوہان کشابھاؤ ٹھاکرے انٹرنیشنل کنوونشن سینٹر میں جی-20 کے تحت تھنک 20 میٹنگ کے افتتاحی سیشن کو خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور دیگر مہمانوں نے شمع روشن کرکے میٹنگ کا افتتاح کیا۔ دو روزہ اجلاس میں ماحول دوست طرززندگی، اخلاقی اقداراورعالمی گڈ گورننس کے لئے باہمی تعاون پرتوجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتیتھی دیو بھا: یہ بھارت کی روایت ہے (مہمان خدا کی مانند ہے، یہ ہندوستان کی روایت ہے)۔ وزیراعظم مودی شاندارقیادت اور صلاحیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ جی-20 کی صدارت حاصل ہونا ہندوستان کی حصولیابی ہے۔ ہمارے ملک میں زمانہ قدیم سے یہ خیال کیا جاتا رہا ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان کی مانند ہے۔ اونکاریشورمیں ایکاتم دھام کے تحت شنکرآچاریہ کے ہمالیائی مجسمہ اورانٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج پوری دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انسانوں کے ساتھ جانوروں اورپرندوں کا وجود بھی اہم ہے۔ جانوروں کی کئی اقسام ختم ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی کوششوں سے نامیبیا سے چیتے لا کرمدھیہ پردیش میں آباد کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش ٹائیگر، چیتے، گدھ اورمگرمچھ کے تحفظ کے لئے جانا جاتا تھا۔ اب مدھیہ پردیش چیتا اسٹیٹ بھی بن گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مدھیہ پردیش کی منفرد جنگلی جانوروں کی جانکاری بھی وفد (ڈیلیگیٹس) کو دی۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیراعظم مودی ‘پرڈراپ مورکراپ’ کی گزارش کرکے پانی کے مکمل استعمال کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کی قیادت میں ہندوستان ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے آنے والے سالوں میں مختلف اہداف طے کئے ہیں۔ انہوں نے پنچامرت کا منتردیا ہے۔ قابل تجدید توانائی کے استعمال اورکاربن کے اخراج کوکم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط معیشت بنانے کے مقاصد بھی شامل ہیں۔ سی او پی-26 میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان، سال 2070 تک خالص صفر اخراج (نیٹ زیرو) کا ہدف حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک ہندوستان اپنی معیشت کی کاربن کی شدت کو تقریباً نصف کرلے گا۔ اسی طرح تجدید کاری میں توانائی میں ہندوستان کی صورتحال دنیا میں چوتھے مقام پر ہے، اس میں بھی سدھار کیا جائے گا۔ ون ارتھ، ون فیملی اور ون فیوچر(ایک زمین ایک خاندان اور ایک مستقبل) کا نظریہ بہت اہم ہے۔ ہماری اولین ترجیح بھی فطرتی ترقی ہے۔ مدھیہ پردیش میں شجر کاری اس کا ثبوت ہے۔ جل بھیشیک ابھیان کے ذریعے ساڑھے چارلاکھ پانی کے ڈھانچے بنائے گئے ہیں۔
جی-20 کی تھنک 20 میٹنگ کے نظریاتی پروگرام میں نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین سمن بیری نے کہا کہ پوری دنیا سے آئے مفکرین اخلاقی اقدارکی اہمیت پراپنے خیالات پیش کریں گے۔ نیتی آیوگ نے مدھیہ پردیش میں اس نظریاتی اجلاس کے انعقاد میں تعاون کیا ہے تاکہ اتحاد، عوامی شرکت، ہمدردی، ہم آہنگی، وسودھیو کٹمبکم اورماحول دوست طرز زندگی کا پیغام دیا جا سکے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک زمین، ایک خاندان اورایک مستقبل کے خیال کو مقبول بنا رہے ہیں۔
ٹی-20 چیئراور منوہر پاریکر، آئی ڈی ای ایس اے، نئی دہلی کے جنرل ڈائریکٹر سجان چنائے نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے سوچھتا (صفائی) پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نے صفائی کو عوامی مہم بنایا ہے۔ آج کم ہو رہا گرین کورباعث تشویش ہے۔ ماحولیات کا توازن ضروری ہے۔ یہ نظریاتی سیشن اس موضوع کے اہم پہلوؤں کو سامنے لائے گا۔ انٹرنیشنل بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کے جنوبی ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹرجارج لاریا نے کہا کہ تکنیک کے بہتراستعمال سے ماحولیات اور فلاحی کاموں کی آپریٹنگ کرنے کی سمت میں نئے خیالات سامنے آئیں گے۔ ایک زمین اور ایک خاندان کا فارمولا ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کا ذریعہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…