علاقائی

Madhya Pradesh News: اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج، ٹی آئی لائن حاضر، اے ڈی جی کریں گے معاملہ کی جانچ

 مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منشیات کے بڑھتے معاملات  کے خلاف جمعرات کی شب سڑکوں پر اترے بجرنگ دل کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج معاملہ پر تھانہ کے ذمہ دار کو لائن حاضر کیا گیا ہے، ساتھ ہی اس معاملہ کی جانچ اے ڈی جی سطح کے افسران سے کرائے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اندور میں پولیس نے قانونی کاروائی کی ہے، اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان کے ساتھ ہوئے لاٹھی چارج معاملہ کی جانچ اے ڈی جی سطح کے افسران کریں گے۔

 

 

کیا ہے پورا معاملہ؟

واضح رہے کہ اندور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے جمعرات کی شب شہر میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے معاملات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، انہوں نے پالیسیا نامی علاقہ میں چکّا جام کردیا۔ پولیس افسران نے احتجاج کر رہے مظاہرین کو چکا جام ختم کرنے کے لئے کہا ، مگر انہوں نے پولیس کی بات نہیں مانی، اس کے بعد پولیس نے احتجاج کر رہے مظاہرین کو ہٹانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹایا،جس میں بجرنگ دل کے کئی کارکنان کو چوٹیں آئی ہیں ۔

احتجاجی مظاہرہ کی کوئی اطلاع نہیں: پولیس

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی تحریک یا احتجاجی مظاہرہ کی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جب مظاہرین نے سڑک کو جام کردیا تو پولیس نے کارکنان کو پہلے سمجھایا اوربعد میں طاقت کا استعمال کیا گیا۔ پولیس کی کاروائی میں بجرنگ دل کے کئی کارکنان کو چوٹیں آئی ہیں، وہیں پولیس کی کاروائی پر برہم بجرنگ دل کے کارکنان نے سنگ باری بھی کی،جس کی وجہ سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago