قومی

Mayawati’s Brother and Bhabhi Got 261 Flats at 46 Percent Discount in Noida: مایاوتی کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے ان کے بھائی-بھابھی کو نوئیڈا میں 46 فیصد رعایت پر ملے تھے 261 فلیٹس، رپورٹ میں فرضی واڑہ کا انکشاف

Uttar Pradesh: اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ مایاوتی کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے ان کے بھائی اور بھابھی کو 46 فیصد رعایت پرنوئیڈا میں 261 فلیٹ الاٹ کرنے سے متعلق بڑا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف میں سامنے آیا ہے کہ فلیٹ الاٹ کرنے کا عمل دھوکہ دہی پر مبنی تھا۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں بی ایس پی کے دوراقتدار میں ہوئی بدعنوانی کا معاملہ سرخیوں میں آگیا ہے۔

بی ایس پی سربراہ کے بھائی اور بھابھی کو نوئیڈا میں 261 فلیٹس تقریباً 46 فیصد چھوٹ کے ساتھ دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فلیٹ کو الاٹ کرنے کا عمل دھوکہ دہی اور انڈرویلیوایشن پر مبنی تھی۔ انگریزی اخبار دی سنڈے انڈین ایکسپریس نے سرکاری ریکارڈ کی جانچ کرکے اس بارے میں بڑے انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں لاجکس انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کی تشکیل کے بعد سے دیوالیہ ہونے تک 12 سالوں کے ریکارڈ کی جانچ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی 2023 میں ہوئے فورنسک آڈٹ کی رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ریئل اسٹیٹ فرم لاجکس انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ نے آنند کمار اور وچترا لتا کو کل 261 فلیٹس الاٹ کردیئے تھے۔ ریئل اسٹیٹ فرم لاجکس انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ نے نوئیڈا واقع اس اپارٹمنٹ کو ڈیولیمپ کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ میں اس وقت کی وزیراعلیٰ کے بھائی اور بھابھی کو ”دھوکہ دہی اور انڈرویلیوایشن“ کرکے فلیٹ الاٹ کئے گئے ہیں۔

دیکھیں پورٹ میں کیا ہوا نکشاف؟

رپورٹ کے مطابق، لاجکس انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کا قیام 2010 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ 2007 میں مایاوتی کی قیادت میں یوپی میں بی ایس پی کی حکومت بنی تھی۔ کمپنی کے قیام کے دو ماہ کے اندر ہی مایاوتی کے بھائی آنند کمار اور ان کی اہلیہ وچترا کلا کا ایک معاہدہ کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ نوئیڈا کے بلاسم گرینس پروجیکٹ میں 2,300  روپئے فی مربع فٹ 2,350 روپئے  فی مربع فٹ کے حساب سے دو لاکھ  مربع فٹ کا کیا گیا تھا۔ اگر اس رپورٹ پریقین کریں تو مایاوتی کے بھائی آنند کمار کو 46.02  کروڑ روپئے اور ان کی بھائی وچترا کو 46.93  روپئے دینے تھے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago