Delhi-NCRنئے سال کے پہلے دن یعنی اتوار ایک جنوری کو قومی راجدھانی دہلی این سی آر میں صبح میں دھوپ کی وجہ سے سردی سے کچھ راحت ملی۔ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے، کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے جس سے ہوائیں چلیں گی تو سردی بھی بڑھے گی۔محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی این سی آر کہرے کی ہلکی چادر سے چھائی ہوئی ہے ۔دہلی میں درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.7 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔دہلی اور این سی آر والوں کو سردی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔
پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے۔ پنجاب کا بھٹنڈہ 3.5 ڈگری سیلسیس کے ساتھ ریاست میں سب سے سرد رہا۔ امرتسر میں جمعہ کو پارہ 4.3 ڈگری تک گر گیا۔ چنڈی گڑھ میں 7.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح حصار میں 6.6 ڈگری سیلسیس، کیتھل میں 7.9، کرنال میں 8.4 اور ہریانہ کے امبالا میں 8.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جموں و کشمیر کے کئی علاقوں کو شدید سردی سے راحت ملی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ سری نگر میں جمعہ کی رات کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے 0.3 ڈگری سے زیادہ ہے۔ پہلگام میں منفی 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا سب سے سرد مقام تھا۔ گلمرگ میں 8 ڈگری سیلسیس تھا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…