علاقائی

Petrol, Diesel Prices :دہلی میں پیڑول 96.72 روپے فی لیٹر جب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹرفروخت ہورہا ہے

آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر

جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے

احمد فراز

Petrol, Diesel Prices:نئے سال کے موقع پر عوام کو راحت ملی ہے اورپیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں جیسے دہلی، ممبئی، چنئی اور کولکتہ میں پیڑول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 79 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ 84 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل پرائس) کی قیمت میں 2.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 80.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ اسی دوران برینٹ کروڈ آئل میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 2.94 فیصد اضافے کے ساتھ 80.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ ایسے میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ نئے سال کے موقع پر عوام کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے یا ریلیف ملا ہے۔ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں۔

کروڈ آئل کی بات کریں تو اس کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت میں تبدیلی دیکھی گئی ہےپیڑول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔ پیڑول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔
دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 111.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ نوئیڈا میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر
پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر
گروگرام میں پٹرول 97.18 روپے اور ڈیزل 90.05 روپے فی لیٹر
چنڈی گڑھ میں پٹرول 96.20 روپے اور ڈیزل 84.26 روپے فی لیٹر
حیدرآباد میں پٹرول 109.66 روپے اور ڈیزل 97.82 روپے فی لیٹر
بنگلور میں ۔پٹرول 101.94 روپے اور ڈیزل 87.89 روپے فی لیٹر

-بھارت ایکسپریس

 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

2 hours ago

GRAP 2 restrictions in Delhi: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ، گریپ-2 نافذ،  جانئے کیا ہے گریپ اور اسے کیوں نافذ کیا جاتا ہے؟

گریپ کا چوتھا مرحلہ آلودگی کی انتہائی سنگین صورت حال میں نافذ کیا جاتا ہے۔…

3 hours ago

Democrats Win Majority in the Senate: سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو ملی اکثریت ، ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو ملی شرم ناک شکست

ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے ریپبلکن امیدواروں کو ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولائنا میں…

3 hours ago