علاقائی

Road Accident on Agra-Lucknow Expressway: آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ ، 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک درد ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ہائی وے پر کھڑے ایک ٹرک کو پیچھے سے آنے والی بس نے ٹکر مار دی۔ بس میں سوار 5 افراد کی موت ہو گئی اور 9 مسافر زخمی ہو گئے۔ ایک مسافر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ بس متھرا سے لکھنؤ جا رہی تھی۔ اس دوران بس فیروز آباد کے قریب شاہراہ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس بس میں تقریباً 25 لوگ سوار تھے۔ اس میں 8 بچے بھی شامل تھے۔ پولیس کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بس کا ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا ،جس کی وجہ سے اس نے بس پر سے کنٹرول کھو دیا اور ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے

آپ کو بتادیں کہ اس واقعہ کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا۔ جس کے بعد واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فیروز آباد اسپتال لایا گیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ایک شدید زخمی شخص کو آگرہ ریفر کر دیا گیا ہے ۔

سہارنپور میں بھی ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا

اس دوران پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات گنگوہ پولیس اسٹیشن کے تحت حاجی پور کے رہائشی اسرائیل کی بارات شامل  کے کاندھلہ کے گڑھی دولت سے رات گئے واپس آرہی تھی۔ اسی دوران دولہے کا چھوٹا بھائی، بھابھی اور ماموں موٹر سائیکل پر واپس آرہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد 20 میٹر دور جا گرے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں دولہے کا چھوٹا بھائی حسین اور بہنوئی راجو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ چچا نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا ،جس کی وجہ سے ان کی جان تو بچ گئی ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وہ بھی بری طرح زخمی ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago