مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ سکندرآباد شالیمار سپر فاسٹ ایکسپریس کی صبح تقریباً 5.30 بجے ہاوڑہ کے نول پور میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
کئی مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مسافروں کو پٹری سے اترنے والی بوگیوں سے نکالا جا رہا ہے۔ ریلوے کے مطابق کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور صرف ایک یا دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
سی پی آر او ساؤتھ ایسٹرن ریلوے نے کہا، ‘22850 سکندرآباد شالیمار سپر فاسٹ ایکسپریس کے کل 3 ڈبے پٹری سے اتر گئی، جن میں ایک پارسل وین اور 2 ڈبے شامل ہیں۔’ ریلوے نے کہا کہ سانتراگچی اور کھڑگپور سے حادثے سے متعلق امدادی ٹرینیں اور طبی امدادی ٹرینیں پٹری سے اترنے والی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…