علاقائی

Delhi Income Tax CR Building Fire:آئی ٹی او میں انکم ٹیکس کی سی آر بلڈنگ میں لگی آگ، 21 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود، آگ پر پالیا گیاقابو

منگل کو آئی ٹی او میں انکم ٹیکس کی سی آر بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی 21فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دہلی فائر سروس کے اہلکاروں نے بتایا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

آگ کی اطلاع دوپہر 2:24 پر ملی۔ حادثہ  کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا۔

دہلی فائر بریگیڈ سروس کے حکام نے بتایا کہ منگل کو آئی ٹی او علاقے میں انکم ٹیکس سی آر کی عمارت کے اندر آگ لگ گئی۔ سب سے بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ پرانے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے واقع عمارت میں لگی ہے۔ معلومات دیتے ہوئے فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ہمیں انکم ٹیکس سی آر کی عمارت میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی تھی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 21گاڑیاں بھیجی گئیں۔ دہلی فائر سروس کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے مزید تحقیقات اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مقامی پولیس کو بھی اس معاملے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  فائر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس بارے میں بھی کوئی واضح معلومات نہیں ہے کہ آگ کیسے لگی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

1 hour ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

1 hour ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

2 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

2 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

2 hours ago