قومی

Delhi Liquor Policy case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی بھی ملزم! اگلی چارج شیٹ میں ہوگا نام، ای ڈی نے ہائی کورٹ کو دی جانکاری

دہلی ایکسائز پالیسی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ایکسائز پالیسی کیس میں دائر ہونے والی اگلی چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم بنایا جائے گا۔ ای ڈی نے دہلی ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ کئی ملزمین کیس کی سماعت میں تاخیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای ڈی کے وکیل نے یہ دلیل اس وقت دی جب ہائی کورٹ ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ حالانکہ، ای ڈی نے سسودیا کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شراب پالیسی کیس کی سماعت میں تاخیر کے لیے ملزمین کی طرف سے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کیا ہے ایکسائز پالیسی؟

معلومات کے مطابق دہلی حکومت نے سال 2021 میں ایک نئی ایکسائز پالیسی متعارف کرائی تھی۔ سال 2022 تک، ایکسائز پالیسی سوالوں کے گھیرے میں آ گئی۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی نے بھی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کیس درج کیا تھا۔ جس کے بعد دہلی حکومت نے ایکسائز پالیسی کو منسوخ کر دیا۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری

ای ڈی نے دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مارچ 2024 میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کیا تھا۔ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ حالانکہ، سپریم کورٹ نے جمعہ (10 مئی) کے روز انہیں عبوری ضمانت دے دی۔ اروند کیجریوال کو 2 جون کو دوبارہ سرینڈر کرنا ہوں گے۔

اب بھی جیل میں ہیں منیش سسودیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی ایکسائز پالیسی کے مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال، آپ کے ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حالانکہ، ان میں سنجے سنگھ اور اروند کیجریوال کو ضمانت مل گئی، جب کہ منیش سسودیا اب بھی جیل میں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago