علاقائی

G-20 Conference in UP: یوپی کے سی ایم یوگی 20G- کی میزبانی سے پرجوش، تقریب میں نظر آئے گی گنگا جمنی تہذیب

G-20 Conference in UP: ہندوستان G-20 سربراہی اجلاس 2023 کی میزبانی کرے گا۔ جی 20 گروپ کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آ گئی ہے۔ یوپی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت گلوبل انویسٹر سمٹ کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے، وہیں دوسری طرف ریاست میں ہونے والے جی 20 پروگراموں کی میزبانی کو لے کر بھی کافی پرجوش ہے۔

ریاستی حکومت نے 13 سے 15 فروری تک لکھنؤ میں مجوزہ G20 کانفرنس کے ذریعے برانڈ یوپی کو پہچان دینے کے لیے فریم ورک کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس میں ملک و بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ G-20 کے سلسلے میں ماتحتوں کو مسلسل ہدایات دے رہے ہیں۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کو واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ 2023 میں ہونے والی G20 چوٹی کانفرنس دنیا کے سامنے برانڈ اترپردیش کو متعارف کرائے گی۔ سی ایم نے کہا کہ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے راجدھانی لکھنؤ میں ‘جی 20 پارک’ قائم کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں- Global Investors Summit 2023: گلوبل انویسٹرس سمٹ کا وزیر اعظم مودی نے کیا آغاز، کہا- سرمایہ کاروں کی پسند ہے ہندوستان

‘اتتھی دیو بھوا ‘کی تھیم پر ہوں گی تیاریاں

سی ایم یوگی نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 (G-20 Conference in UP) کے ایک سال کی مدت (دسمبر 2022 سے نومبر 2023) کے دوران وارانسی، لکھنؤ، آگرہ، ایودھیا، متھرا اور گریٹر نوئیڈا میں مختلف پروگرام منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں اتتھی دیو بھاوا کی تھیم پر تیاریاں کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ جی 20 کانفرنسوں کی میزبانی کرنے والے شہروں کو شاندار شکل دی جانی چاہئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کے بعد حکام نے جی 20 کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ عہدیداروں کی کوشش ہے کہ اس پروگرام میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

پروگراموں میں نظر آئے گی گنگا جمنی تہذیب

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اودھ ثقافت، برج ثقافت، کاشی میں رنگوتسو اور گنگا ثقافت جیسی  مقامی ثقافت کو یوپی کے شہروں میں منعقد ہونے والے پروگراموں کا موضوع بنایا جانا چاہئے۔ سی ایم یوگی نے محکمہ داخلہ کو تمام نمائندوں کی سیکورٹی کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

6 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

6 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago