-بھارت ایکسپریس
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے دوسرے دن وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو بڑی نصیحت دی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا- ‘مسلم سماج کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کو پسماندہ اور بوہرا سماج سے ملنا چاہئے۔ کارکنان کے ساتھ سنواد بناکر رکھنا ہوگا۔ سماج کے سبھی طبقات سے ملاقات کریں۔ چاہے ووٹ دیں یا نہ دیں، لیکن ملاقات کریں۔ پارٹی کے کئی لوگوں کو اب بھی لگتا ہے کہ اپوزیشن میں ہیں۔ پارٹی کے کئی لوگوں کو مہذب زبان کا استعمال کرنا چاہئے۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نریندرمودی نے راجستھان اور چھتیس گڑھ کے کارکنان سے کہا کہ زیادہ خود اعتمادی کی وجہ سے الیکشن ہارگئے تھے، اس لئے سبھی کو اپنی حد سے زیادہ خود اعتمادی سے بچنا چاہئے۔ سبھی کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سوچنا کہ ‘مودی آئیں گے، جیت جائیں گے’ اس سے کام نہیں چلے گا۔ سبھی کو حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ مستقل ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ملک کے عوام کے لئے اس مدت کے 400 دن بچے ہیں، پوری طرح سے ہرطبقے پردھیان دیں اوران کی خدمت کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی طور پر 18 سے 25 سال کے نوجوانوں نے سیاسی تاریخ کو دیکھا نہیں ہے، اس نسل کو نہیں معلوم کہ پہلے کی حکومتوں نے کس طرح بدانتظامی سے سرکارچلائی ہے۔
بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا خطاب ایک عظیم سیاستداں کے جیسا تھا۔ انہوں نے ملک کو پارٹی سے اوپر رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح سے ہم خراب گورننس سے گڈ گورننس کی طرف آئے ہیں، یہ پیغام ہمیں نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔ ہمیں حساسیت کے ساتھ سماج کے سبھی لوگوں سے جڑنا ہے۔ ووٹ کی تشویش کئے بغیر ملک اور سماج کو بدلنے کا کام بی جے پی کوکرنا ہے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا- آج کا وزیراعظم مودی کا خطاب ترغیب دینے والا بھی تھا، رہنمائی بھی تھی اورنئی راہ دکھانے والا بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی کا ہرلمحہ ہندوستان کی ترقی کے لئے لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: BJP National Executive Meeting: بی جے پی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، جے پی نڈا کی مدت میں کی گئی توسیع
ہماری محنت میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہئے
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- ہندوستان کا بہترین وقت آنے والا ہے۔ ہم ہندوستان کے اس بہترین دور کے گواہ بن سکتے ہیں، اس کے لئے ہماری کوششوں میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ‘امرت کال’ کو ‘کرتبیہ کال’ میں تبدیل کریں۔
-بھارت ایکسپریس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…