علاقائی

Eknath Shinde Meets Amit Shah:ایکناتھ شنڈے کی امت شاہ سے ملاقات، وزیر اعلی کے بجائے اپنے لیے مانگا یہ بڑا عہدہ، پارٹی کے لئے بھی کیا یہ مطالبہ

نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہا یوتی کی زبردست جیت کے بعد اب وزیر اعلیٰ کے چہرے پر حتمی فیصلہ ہونا ہے۔ تاہم یہ تقریباً طے ہے کہ ایکناتھ شنڈے دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بننے والے ہیں۔ اس کے بجائے اب ایکناتھ شنڈے نے بی جے پی ہائی کمان سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد ایکناتھ شنڈے نے شیو سینا کا رخ پیش کیا اور قانون ساز کونسل کے چیئرمین کے ساتھ 12 وزارتی عہدوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایکناتھ شنڈے نے وزارت داخلہ، شہری ترقی سمیت کئی اہم محکموں کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شنڈے نے امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ وزارت کی تقسیم کے وقت شیوسینا کا احترام برقرار رکھیں اورسیاسی اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہوں۔

شیوسینا مہایوتی کے ساتھ

جمعرات (28 نومبر) کو دیررات امت شاہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے عہدے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی نے ایکناتھ شنڈے کو راضی کر لیا ہے، کیونکہ کارگذار وزیر اعلیٰ نے امت شاہ پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ شیوسینا صرف مہایوتی کے ساتھ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شیوسینا سربراہ ایکناتھ شنڈے، بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس، این سی پی سربراہ اجیت پوار اوردیگرعظیم اتحاد کے لیڈروں نے جمعرات کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد شنڈے، فڑنویس اور اجیت پوار دہلی سے روانہ ہو گئے۔

امت شاہ سے ملاقات پر ایکناتھ شنڈے نے کیا کہا؟

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شنڈے نے کہا، “میں نے پریس کانفرنس میں اپنا رُخ واضح کر دیا تھا کہ مہایوتی میں وزیر اعلیٰ کو لے کر کوئی الجھن اور رکاوٹ نہیں ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘لاڈلا بھائی’ دہلی آئے ہیں اور ‘لاڈلا بھائی’ میرے لیے  کسی بھی دوسرے عہدہ سے بڑھ کر ہے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ بدھ کو ایکناتھ شنڈے نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ہر فیصلے کو ماننے کے لیے تیار ہیں۔ اس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے متعلق فیصلہ بھی شامل ہے۔

ایکناتھ شنڈے نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا، “میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ اگر میری موجودگی مہاراشٹر میں حکومت سازی میں کوئی رکاوٹ پیدا کرتی ہے، تو فیصلہ لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ آپ جو بھی فیصلہ لیں گے وہ فیصلہ مجھے قبول ہوگا۔ .”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

43 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

2 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago