نئی دہلی: منی پور کے امپھال ویلی اور جیریبام اضلاع میں اسکول اور کالجز آج سے دوبارہ کھلیں گے۔ تشدد کے حالیہ واقعات کے بعد ان اضلاع میں تعلیمی ادارے 13 دن کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔ ریاستی حکومت نے تدریسی کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جو کہ نسلی تصادم کی وجہ سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ واضح رہے کہ بوروبریکا کے ریلیف کیمپ سے لاپتہ ہونے والی تین خواتین اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد جیری بام اور امپھال وادی کے اضلاع میں بدامنی بڑھ گئی ہے۔
منی پور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اضلاع کے تمام سرکاری، نجی اور مرکزی اسکولوں میں 29 نومبر سے کلاسیز دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسی طرح، محکمہ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم نے اعلان کیا کہ سرکاری امداد یافتہ کالج اور ریاستی یونیورسٹیاں جمعہ سے دوبارہ کھلیں گی۔ تعلیمی اداروں کو 16 نومبر کو بند کر دیا گیا تھا جب جیریبام میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ کوکی جو عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔
اس فائرنگ میں 10 لوگ مارے گئے اور چھ افراد ریلیف کیمپ سے لاپتہ ہو گئے۔ چند دنوں بعد، ریلیف کیمپ سے لاپتہ افراد کی لاشیں منی پور اور آسام میں دریائے جیری اور باراک میں تیرتی ہوئی پائی گئیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ تشدد پر قابو پانے کے لیے وادی امپھال کے اضلاع اور جیریبام میں کرفیو کے احکامات ابھی تک نافذ ہیں۔ حکام نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ اسکول اور کالجز دوبارہ کھلنے پر کرفیو میں نرمی کی جائے گی یا نہیں۔
بدامنی کی وجہ سے نو اضلاع بشمول امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، بشنو پور، تھوبل، کاکچنگ، کانگپوکپی، چوراچند پور، جیریبام اور پھیرجاول میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مئی 2023 سے، منی پور وادی میں رہنے والی میتی برادری اور پہاڑیوں میں رہنے والی کوکی برادری کے درمیان نسلی تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ جاری تنازعہ میں 250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
حالیہ واقعات میں، ہجوم نے امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ میں بی جے پی لیڈروں کے گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔ پولیس نے بدامنی کے تازہ واقعات کے سلسلے میں 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این آئی اے نے جیری بام میں تشدد کے تین معاملات میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ این آئی اے اے نے ایف آئی آر درج کرکے بوروبریکا پولیس اسٹیشن پر حملے، ریلیف کیمپ سے 6 افراد کے اغوا اور قتل معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران منعقد…
گپتے نے کہا کہ جرمنی کو آبادی کے لحاظ سے ایک بڑے چیلنج کا سامنا…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے تقریباً 8.5 لاکھ کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے وسیع…
صابری نے کہا کہ ہم نے لواحقین کو حادثے کے بارے میں مطلع کر دیا…
اگرچہ سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے کوئی کام…
مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے جمعرات کو کہا کہ ملک کی افرادی قوت میں…