دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ منیش سسودیا کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
دہلی ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں دیا ہے۔ دراصل، آپ لیڈر منیش سسودیا نے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس پر دہلی ہائی کورٹ نے ان کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے سسودیا کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ثبوتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں منیش سسودیا کا برتاؤ ٹھیک نہیں ہے۔ وہ ثبوت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت کا فیصلہ محفوظ رکھا تھا
منیش سسودیا دہلی کے شراب گھوٹالے کے ملزم ہیں اور کئی ماہ سے جیل میں ہیں۔ سی بی آئی نے پچھلی سماعت میں منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی کی مزاحمت کی تھی۔ گزشتہ سماعت میں ہائی کورٹ نے 11 مئی کو منیش سسودیا کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
بتا دیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مختلف طریقوں سے مبینہ طور پر 622.67 کروڑ روپے کمائے۔ ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ پی او سی کریڈٹ نوٹ، حوالا چینلز اور براہ راست کک بیک کے ذریعہ تیار کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں اس الزام کا ذکر کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ساؤتھ گروپ نے وجے نائر کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔ انڈو اسپریٹس نے سسودیا اور نائر کی مدد سے ایل-1 لائسنس حاصل کیا، اس نے 192.8 کروڑ روپے کا منافع کمایا۔ سرتھ ریڈی، ٹرائیڈنٹ چیمفر، اوانتیکا کنٹریکٹرز اور آرگنومکس ایکو سسٹم کے تین اداروں کا انڈو اسپریٹس کے لیے زیر التواء ادائیگی 60 کروڑ روپے ہے۔
ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ دو فرموں شیو ایسوسی ایٹس اور دیوان اسپرٹ نے پنجاب حکومت کی مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے مہادیو شراب سے 8.02 کروڑ روپے کا منافع کمایا، ملزم امت اروڑہ نے دنیش اروڑہ کے ذریعے سسودیا کو 2 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔ 4.9 کروڑ روپے امان ڈھل نے اضافی کریڈٹ نوٹ کے ذریعے دیے۔ ای ڈی نے معاملے کی مکمل جانچ کے بعد چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ای ڈی آنے والے دنوں میں اپنی پانچویں چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…