21-year-old Indian-origin student was shot dead: امریکہ میں قانون کے کھلےعام حالات کیسے ہیں ، یہ آئے دن وہاں فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کی موت سے پتہ چل جاتا ہے۔ امریکہ میں اب ایک ہندوستانی نثراد طالب علم کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق 21 سالہ طالب علم جوڈ چاکو کو اتوار کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کرہلاک کردیا ۔
امریکہ کے فلاڈیلفیا میں 21 سالہ ہندوستانی نژاد طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت جوڈ چاکو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہندوستانی نژاد طالب علم کو اتوار (مقامی وقت) کے روز کام سے واپس لوٹتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ’’جوڈ چاکو کے والدین تقریباً 30 سال قبل کیرالہ کے کولم ضلع سے امریکہ آئے تھے‘‘۔
جوڈ چاکو ایک طالب علم تھا جو پارٹ ٹائم کام بھی کرتا تھا۔ دو لوگوں نے لوٹنے کی کوشش میں اس پر حملہ کیا۔ اس سال اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ہندوستانی نژاد طالب علم کو امریکہ میں نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ اس سے قبل آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ طالب علم کو 21 اپریل 2023 کو امریکا کے ایک فیول اسٹیشن پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…