علاقائی

BUS ACCIDENT IN JAMMU: جموں میں دردناک سڑک حادثے میں 10 افراد کی ہلاکت، 57 دیگر زخمی

جموں میں ایک دردناک بس حادثہ پیش آیا ہے جس میں 10 لوگوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔ یہ حادثہ جھجر کوٹلی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مسافروں سے بھری بس امرتسر سے کٹرہ جارہی تھی تبھی بس ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور بس بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس میں تقریباً 70-75 لوگ سوار تھے جن میں سے کچھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ کچھ زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بس حادثے پر صدر مرمو نے افسوس کا اظہار کیا

صدر دروپدی مرمو نے منگل کو جموں میں ایک سڑک حادثے میں یاتریوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا، “جموں میں بس حادثے میں کئی یاتریوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہوں۔

دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جموں کے جھجر کوٹلی میں بس حادثے میں بہار کے باشندوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کو دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے جموں ضلع میں ایک بس پل سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے ویشنو دیوی جانے والے 10 یاتریوں کی موت ہو گئی اور 57 دیگر زخمی ہو گئے۔ بس کھائی میں گرنے سے پہلے پل کی ‘ریلنگ’ سے بھی ٹکرا گئی۔ بس امرتسر سے کٹرا جا رہی تھی جب جھجر کوٹلی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

9 minutes ago

Shiva Sharma Murder Case: شردھا دوبے کی اب جیل میں گزرے گی رات، عدالت نے تینوں ملزمین کو 10 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…

2 hours ago

Amit Shah targets Arvind Kejriwal: کیجریوال کے کٹ آؤٹ کو AIIMS میں کیوں داخل کرانا پڑا؟ امت شاہ نے بھرے اسٹیج سے سب کو بتایا

دوارکا میں 8,941 کروڑ روپے کے یمنا پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ…

2 hours ago