علاقائی

Ghaziabad Road Accident: غازی آباد حادثہ میں پولیس کا بڑا انکشاف: کار کو ٹکر مارنے والی بس کا 15 بار ہو چکا تھا چالان، مالک اور ڈرائیور گرفتار

غازی آباد میں دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر 11 جولائی کو ایک شدید حادثے میں چھ لوگوں کی دردناک موت ہو گئی تھی۔ اسکول بس اور ایک کار کے درمیان زوردار تصادم ہوا تھا۔ بس غلط سائیڈ سے آرہی تھی۔ حادثے کی جانچ کر رہی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل بھی 15 بار بس کا چالان کیا جا چکا ہے۔ جس میں تین چلان غلط سمت میں چلنے کی وجہ سے کیے گئے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔

بس مالک اور ڈرائیور گرفتار

پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بس کے مالک سندیپ چودھری کو گوتم بدھ نگر کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ بس ڈرائیور پریم پال کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بس نے آٹھ لوگوں کو لے کر جا رہی ایک ایس یو وی کار کو ٹکر مار دی تھی جس میں موقع پر ہی چار افراد کی ہلاکت ہو گئی تھی۔ اس کے علاوہ دو دیگر افراد کی علاج کے دوران موت ہو گئی تھی۔ حادثے میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی زخمی ہوئی تھی۔

غلط سمت سے آرہی بس نے ماری تھی ٹکر

حادثہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے میں بہرام پور کے قریب پیش آیا تھا۔ جہاں مخالف سمت سے بس آ رہی تھی۔ تبھی سامنے سے آرہی ایس یو وی کو بس نے ٹکر مار دی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ بس نوئیڈا کے بال بھارتی اسکول سے منسلک تھی اور حادثے کے وقت اس میں کوئی طالب علم نہیں تھا۔ 

حادثے میں 6 افراد کی ہوئی تھی ہلاک

دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر اسکول بس اور کار کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسکول بس خالی تھی، اس میں کوئی طالب علم نہیں تھا۔ وہیں کار میں سوار فیملی میرٹھ سے دہلی کی طرف آرہی تھی۔ بتایا گیا کہ یہ لوگ کھاٹو شیام کے درشن کرنے جارہے تھے۔ بس اور کار کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ کار پوری طرح سامنے سے چپک سی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد لوگوں کی لاشیں کار میں بری طرح پھنس گئی تھیں جنہیں کار کے گیٹ کو کٹر سے کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

9 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

9 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

10 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

10 hours ago