Bihar Assembly Monsoon Session 2023: بہار اسمبلی کے مانسون سیشن کے چوتھے روز بھی ہنگامہ جاری رہا۔ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے استعفیٰ کے مطالبہ کو لے کربی جے پی اراکین اسمبلی نے جم کرہنگامہ کیا۔ بی جے پی اراکین اسمبلی اسپیکر کے ویل کے سامنے آکرہنگامہ کرنے لگے، جس کے بعد دو اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہر کردیا گیا۔ اسی درمیان اسمبلی گھیراؤ کرنے جا رہے بی جے پی اراکین اسمبلی پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
جمعرات کے روز جیسے ہی بہاراسمبلی کا سیشن شروع ہوا، بی جے پی اراکین اسمبلی ویل میں آکرہنگامہ کرنے لگے۔ جس کے بعد مارشلوں نے دو بی جے پی اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہرکر دیا۔ اس کے بعد بھی بی جے پی لیڈران کی طرف سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ بی جے پی لیڈراسپیکر کے ویل کے قریب آکر احتجاج کرنے لگے۔ وہیں بی جے پی رکن اسمبلی امریندر پرتاپ کرسی پر کھڑے ہوگئے، جس کی اسپیکر نے مخالفت کی۔ مارشلوں نے بی جے پی رکن اسمبلی جیویش کمار کو ہنگامہ کرنے کے سبب ایوان سے باہر کردیا۔
واضح رہے کہ زمین کے بدلے نوکری معاملے میں بی جے پی بہار کی نتیش کمار-تیجسوی یادو حکومت کو گھیرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اسی دوران بی جے پی تیجسوی یادو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ سے اسمبلی سیشن میں مسلسل ہنگامہ ہورہا ہے۔
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…
ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز اس خیال کو مسترد کر دیا کہ…