قومی

Road Accident in Delhi: کرنال جی ٹی روڈ پر بڑا حادثہ، دو ٹرکوں میں تصادم، 4 کانوڑیاں جاں بحق، 14 زخمی

Karnal GT Road Truck Accident: ساون کا پوتر مہینہ چل رہا ہے۔ ملک کی کئی سڑکیں کانوڑیوں کی بھیڑ سے بھری پڑی ہیں۔ لوگ بھگوان شنکر کو جل چڑھانے کے لیے کانوڑیاترا پر ہیں۔ ادھر دہلی کے کرنال جی ٹی روڈ سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ بدھ کی رات دیر گئے کرنال سراسپور جی ٹی روڈ پر دو ٹرکوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا، جس میں چار کانوڑیوں کی المناک موت ہو گئی۔ ساتھ ہی 14 افراد زخمی بتائے گئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے معاملے کی جانچ کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کرنال جی ٹی روڈ ٹرک حادثہ: ہریدوار جا رہے تھے کانوڑیاں

پولیس نے کانوڑیوں کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کی جانکاری دی ہے۔ پولیس کے مطابق علی پور تھانے میں رات پونے ایک بجے کے قریب پی سی آر کی کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے نے بتایا کہ سراسپور جی ٹی روڈ پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ نانگلوئی کے قریب سے ایک ٹرک کانوڑیوں کو لے کر ہریدوار جا رہا تھا۔ اسی لیے دہلی کی طرف سے آنے والا ایک اور ٹرک ڈیوائیڈر کو عبور کر کے جی ٹی کرنال روڈ پر آنے والے ٹرک (کانوڑ یاترا) سے ٹکرا گیا۔ اس خوفناک حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 14 افراد زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ستیہ وادی ہریش چندر اسپتال اور بابو جگجیون رام میموریل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Flood Update: دہلی کے سول لائنس علاقے کے بنگلوں میں بھر گیا پانی، میٹرو کی رفتار رک گئی، اسکول بند کرنے کا حکم

ٹرک پر سوار تھے 20 سے 23 افراد

پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ٹرک کانوڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس پر 20 سے 23 لوگ سوار تھے۔ شدید تصادم میں 4 کانوڑیاں موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 14 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ کا ملزم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے تھانہ علی پور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

49 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago