علاقائی

An incident like Manipur in Rajasthan!: راجستھان میں منی پور جیسا واقعہ! آدیواسی خاتون کو شوہر نے گاؤں والوں کے سامنے برہنہ کرکے گھمایا

An incident like Manipur in Rajasthan!: راجستھان میں آدیواسیوں کے خلاف جرائم کے معاملات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ اب راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے ایک گاؤں میں منی پور جیسی بربریت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک قبائلی خاتون کی برہنہ  گھمایا(پریڈ )کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

چیف منسٹر اشوک گہلوت کی ہدایت پر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس امیش مشرا نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) دنیش ایم این کو جمعہ کی رات پرتاپ گڑھ روانہ کیا۔

دھاریواد تھانے کے انچارج پشاور خان نے بتایا کہ جمعرات کو تھانہ علاقے کے پہاڑی گاؤں میں 21 سالہ خاتون کو اس کے سابق شوہر کانا اور دیگر رشتہ داروں نے برہنہ کر  کے  گھمایا ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کے سابق شوہر کنا سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے جمعہ کی رات دیر گئے جے پور میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اس واقعہ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور اے ڈی جی دنیش ایم این کو پرتاپ گڑھ بھیجا گیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پرتاپ گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار گاؤں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گہلوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ”ایک خاتون کو برہنہ کیے جانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ مہذب معاشرے میں اس طرح کے واقعات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور انہیں سزا دلانے کے لیے ‘فاسٹ ٹریک کورٹ’ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

سابق وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ حاملہ خاتون کی لوگوں کے سامنے برہنہ پریڈ کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا، لیکن انتظامیہ کو اس کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے راجستھان کو شرمندہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے لوگوں سے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago