اسپورٹس

Asia Cup 2023: بھارت اور پاکستان کے بیچ کرکٹ کا سب سے بڑاا مقابلہ ، کیا شاہن کی آنے والی گیندوں کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا

Asia Cup 2023: سری لنکا اور پاکستان میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں بھارت آج اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ پہلے ہی میچ میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہے۔ چار سال بعد بھارت ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان سے ٹکرانے جا رہا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی، مڈل آرڈر اور بولنگ میں بہت کچھ بدلا ہے۔ ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ بھارت کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نظر آرہی ہے۔

آخری بار دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں 2019 کے ورلڈ کپ میں آمنے سامنے تھیں۔ اس میچ میں روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ، 2021 میں، پاکستان نے T20 پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ کے کسی میچ میں بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا۔

اس میچ کے بعد بھی بھارتی کرکٹ ٹیم میں اتار چڑھاؤ کا دور شروع ہو ا۔ بھارت کو روہت شرما کی شکل میں نیا کپتان مل گیا۔ روہت شرما کے پاس ورلڈ کپ سے عین قبل اپنی کپتانی ثابت کرنے کا چیلنج بھی ہے۔ اگر پاکستان ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اگلے ماہ ہونے والے میچ میں مزید حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ بھارت ہر قیمت پر پاکستان کو ہرانے کی کوشش کرے گا۔

 ٹیم انڈیا بدچکی ہے

2019 کے بعد ٹیم انڈیا بالکل بدلی ہوئی نظر آئے گی۔ روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری شبمن گل کے ہاتھوں میں ہے۔ شریاس ایر اور ایشان کشن مڈل آرڈر میں ہوں گے۔ اسپن کی ذمہ داری کلدیپ کے کندھوں پر رہے گی۔ شامی کے علاوہ، سراج بھی تیز گیند بازی میں بمراہ کا ساتھ دینے کے لیے تیارہیں۔

پاکستان کی ٹیم بھی نئے کپتان کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ بابر کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم زیادہ متوازن نظر آتی ہے۔ پاکستان کے پاس فخر زمان اور امام کی شکل میں دوان فام  اوپنرز ہیں۔ تیسرے نمبر پر بابر اعظم مسلسل ایک  اہم  کھلاڑی کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ رضوان اینکر کا کردار نبھانے میں ماہر ہوچکے ہیں ۔

پاکستانی ٹیم بھی کم خطرناک نہیں

پاکستان کے پاس افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان اور محمد نواز کی شکل میں چار آل راؤنڈر ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھی بڑے شاٹس لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ بھی کافی مضبوط نظر آتی ہے۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف سب فاسٹ بولر ہیں۔ رؤف 150 سے زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے ٹاپ آرڈر کے لیے شاہین کی آنے والی گیندوں کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

57 minutes ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

2 hours ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

4 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

4 hours ago