بین الاقوامی

Pakistan inflation: پاکستانی عوام پر مہنگائی کی دوہری مار، پاکستان میں پٹرول پہلی بار 300 روپے فی لیٹر، ایل پی جی سلنڈر اب 2833.49 روپے

Pakistan inflation: پاکستان میں عوام  کمر توڑ مہنگائی  کی مار کا سامنا  کررہی ہے۔ پٹرول وڈیزل سے لے کر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پاکستان  میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے درمیان 31 اگست کو پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ  ہے ک  اس کے برعکس  ایک دن بعد یکم ستمبر کو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اس طرح عوام کو دو دن میں مہنگائی کا دوہرا جھٹکا لگا ہے۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق  نگراں حکومت نے جمعہ کو غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیا ہے ۔ حکومت نے لیکویفائیڈپیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 39 روپے فی کلو  تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 240 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ پاکستانی عوام کے لیے اتنے مہنگے نرخوں پر سلنڈر خریدنا بہت مشکل ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان میں گھریلو سلنڈر کی قیمت؟

پاکستان کی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 459.85 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت اب 2833.49 روپے ہے۔

پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پاکستان میں پٹرول کی قیمت 305.36 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں پہلی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ مہنگائی کی مار سے عوام کا گھر چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ پاکستان میں مہنگائی کی موجودہ شرح 27.4 فیصد ہے۔ بے روزگاری کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ رہے ہیں۔ کئی شہروں میں کاروبار بھی بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago