علاقائی

AIMPLB on Waqf Amendment Act 2025: احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق، عدالت سے ہمیں انصاف ملنے کی امید: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اعلان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے اوقاف تحفظ کانفرنس کے بعد بھارت ایکسپریس اردو سے ایکسکلوزیو بات چیت کے دوران کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے جمہوری حقوق کو چھین لیا گیا ہے بلکہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ عدالت میں سماعت ہوگی اورعدالت کا فیصلہ آنے میں وقت لگ سکتا ہے، لیکن حکومت کے قانون کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو کانفرنس کی اجازت کافی تاخیر سے ملی، آخری رات میں ہمیں اجازت ملی، لیکن اگرپہلے ہمیں اجازت دی جائے تو اس سے بھی زیادہ لوگ آسانی کے ساتھ آسکتے تھے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہا کہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جب تک یہ کالے قانون واپس نہیں لئے جاتے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں پورے اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔ کانگریس کے کسی لیڈر کا شامل نہ ہونے کا مطلب محض ایک اتفاق ہے، لیکن وہ لیڈران ہمارے ساتھ ہیں۔ پروگرام دو دن پہلے فائنل ہوا اور 15 دنوں کے بعد پولیس نے آخری رات میں اجازت دی، اس لئے لوگوں کو پروگرام کنفرم کرنے میں تھوڑا وقت لگا، لیکن وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

مودی حکومت نے وقف قانون کو دی منظوری

قابل ذکر ہے کہ مرکزکی مودی حکومت نے وقف ترمیمی بل 2024 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، لیکن اپوزیشن کی مخالفت کے بعد اسے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) میں بھیج دیا گیا۔جے پی سی کا چیئرمین یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کوبنایا گیا تھا۔ مختلف ریاستوں میں کئی میٹنگوں کے بعد 14 ترامیم کے ساتھ اس بل کومنظوری دی تھی۔جس کے بعد لوک سبھا اور راجیہ سبھا  میں  اس بل کو منظور کیا گیا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے بھی مہرلگا دی، جس کے بعد یہ قانون بن گیا۔ اس کے بعد مختلف تنظیموں اورکئی اراکین پارلیمنٹ نے اس قانون کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا، جس پرسماعت جاری ہے۔ حکومت کوجواب داخل کرنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس قانون کے کچھ پہلوؤں پرسوال اٹھایا اورچند نکات کے نفاذ پرروک لگا دی ہے۔ عدالت میں اب 5 مئی 2025 کواس معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

31 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

1 hour ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

1 hour ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago