قومی

Prime Minister to visit Bihar on April 24: وزیر اعظم 24 اپریل کو بہار کا کریں گے دورہ، مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح

وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ مدھوبنی جائیں گے اور صبح تقریبا 11:45 بجے وہ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ 13,480 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے اور اس موقع پر مجمع سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم بہار کے مدھوبنی میں قومی پنچایتی راج ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو پہچاننے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے قومی پنچایت ایوارڈ بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم بہار کے گوپال گنج ضلع کے ہٹھوا میں تقریبا 340 کروڑ روپے کی لاگت سے ریل ان لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے سپلائی چین کو ہموار کرنے اور بلک ایل پی جی نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم 1170 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور بہار میں بجلی کے شعبے میں 5030 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

ملک بھر میں ریل رابطے کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم سہارسا اور ممبئی کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس، جے نگر اور پٹنہ کے درمیان نمو بھارت ریپڈ ریل اور پیپرا اور سہرسا اور سہرسا اور سمستی پور کے درمیان ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیاں گے۔ وہ سپال پیپرا ریل لائن، حسن پور بیتھان ریل لائن اور چھپرا اور بگاہا میں دو لین کے ریل اوور پلوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ کھگڑیا-الولی ریل لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں سے رابطوں میں بہتری آئے گی اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم دین دیال انتیودیہ یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے تحت بہار کے 2 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جیز کو کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت تقریبا 930 کروڑ روپے کے فوائد تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم پی ایم اے وائی گرامین کے 15 لاکھ نئے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے بھی سونپیں گے اور ملک بھر سے پی ایم اے وائی-جی کے 10 لاکھ مستحقین کو قسطیں جاری کریں گے۔ وہ بہار میں ایک لاکھ پی ایم اے وائی-جی اور 54,000 پی ایم اے وائی-یو گھروں کے گریہ پرویش کی نشان دہی کرنے والے کچھ مستحقین کو چابیاں سونپیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

مودی کابینہ نے حد بندی بل میں تبدیلیوں کو منظوری دی، ڈی ایم کے کے مطالبات تسلیم کرنے کا دعویٰ

حد بندی کے بعد لوک سبھا میں کل نشستوں کی تعداد 850 تک ہوسکتی ہے۔…

8 minutes ago

انڈیا الائنس میں زبردست اختلاف! آرجے ڈی نے حد بندی بل کی حمایت کردی

آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ سریندرپرساد یادو نے کہا کہ لوک سبھا کی سیٹیں بڑھنے سے…

45 minutes ago

Transfer of 28 IPS officers in UP: یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے 28 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ، لکشمی سنگھ بنیں غازی آباد کی پولیس کمشنر

موہت اگروال کووارانسی کے پولیس کمشنرسے پریاگ راج کا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے، جبکہ…

1 hour ago

Former CJI BR Gavai Letter to President Droupadi Murmu: ’’کالجیم کی سفارشات میں مداخلت کریں‘‘، سابق چیف جسٹس بی آر گوئی نے صدرجمہوریہ کو خط لکھ کر ظاہر کی تشویش

سابق چیف جسٹس بی آرگوئی نے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکوخط لکھ کرالزام لگایا ہے کہ کالجیم…

2 hours ago