وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں مہلک دہشت گردانہ حملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں پہلگام حملے کے تناظر میں موجودہ صورت حال کے جائزے کے ساتھ جوابی کارروائی پر بات چیت کی گئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی کی ایک الگ میٹنگ کی صدارت
قبل ازیں وزیر دفاع سنگھ نے قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت ڈوبھال، ہندوستانی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور بحریہ کے سربراہ دنیش ترپاٹھی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ انھوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو ایک انتباہ بھی جاری کیااور ہندوستان کی طرف سے ممکنہ جوابی کارروائی کا اشارہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کے ذمہ دار بہت جلد ہمارا جواب سنیں گے، جو کہ نہایت واضح ہوگا۔
سعودی عرب دورہ بیچ میں ہی چھوڑ کر دہلی پہنچے ہیں وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پہلگام کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ پی ایم مودی سعودی عرب کا اپنا دورہ بیچ میں ہی منسوخ کرتے ہوئے بدھ کی صبح دہلی واپس آئے۔ دوسری جانب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز پہلگام میں مہلک دہشت گردانہ حملے جائے واقعہ بیسرن کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے انھوں نے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
عمر عبد اللہ نے بلائی ہے آل پارٹی میٹنگ
دریں اثنا جموں و کشمیر کے عمر عبد اللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام سیاسی لیڈران اور معزز شخصیات کو ایک آل پارٹی میٹنگ کے لیے بلایا ہے۔ یہ کل جماعتی اجلاس کل جمعرات کو منعقد ہوگا جس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے آگے کی کارروائی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی دوسری بار والدین بننے کی خبر سامنے آنے کے بعد…
نائیڈو نے کہا، حکومت کی قیادت میں مودی کے 25 سال نے ان خوبیوں کو…
سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت میں راجپال یادو کو 2 کروڑ روپے جمع کرنے کا…
امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے کروڑوں ہم وطنوں میں خود اعتمادی پیدا…
توبگے نے بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’آرڈر آف دی ڈروک گیالپو‘‘ کا بھی ذکر…
وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 اکتوبر کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے 25…