علاقائی

Lightning: بہار کے بعد یوپی میں بھی آسمانی بجلی نے مچائی تباہی، چندولی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک

Lightning: چندولی میں موسلا دھار بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد کی المناک موت ہو گئی۔ قدرتی آفت میں درجنوں افراد جھلس گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ تمام جھلسنے والوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ بدھ (10 جولائی) کی شام کو ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ موتی مغل سرائے کوتوالی علاقہ کے بھسوڑی گاؤں کے سیوان میں بھینسیں چرا رہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موت ہو گئی۔

بھینسیں چراتے ہوئے لوگوں پر گر گئی آسمانی بجلی

اسی طرح علی نگر تھانہ علاقہ کے بروئی پور گاؤں میں بھینسیں چراتے ہوئے ایک بچے سمیت دو افراد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے اور سبھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مغل سرائے کوتوالی کے کنڈا کلا گاؤں میں بھی گنگا کے کنارے آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کے علاوہ کندوا تھانہ علاقہ میں واقع کودئی گاؤں کے رہنے والے منیب بند بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے اور وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں- Karnataka Politics: بی جے پی کے باغی ایم پی نے پارٹی کو کہا ‘دلت مخالف’، موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کانگریس میدان میں

ہسپتال میں جاری ہے کئی لوگوں کا علاج

ضلع ہسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ 16-17 لوگوں کو لایا گیا تھا، جن میں سے 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور باقی ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی 6 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر ابھے کمار پانڈے نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر موسم بہت خراب تھا۔ اس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان میں سے ایک کی لاش اس وقت برآمد نہیں ہو سکی کیونکہ وہ اس وقت گنگا ندی میں تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago