گوالیر: مدھیہ پردیش کے گوالیر میں جمعرات کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھنڈ روڈ پر ایک ٹرک نے ایک آٹو کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے آٹو میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی، جب کہ اس حادثے میں چار دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔
سامنے سے ٹرک نے آٹو کو ماری ٹکر
پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کے روز ایک آٹو آٹھ مسافروں کو لے کر بھنڈ جانے والی سڑک پر جا رہا تھا۔ تبھی سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے آٹو کو زور سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔
مورینا کے رہنے والے تھے مہلوکین
بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے رشتہ دار ہیں اور وہ ایک شادی کی تقریب کے سلسلے میں بھنڈ ضلع کے مالان پور گئے ہوئے تھے۔ یہ سبھی اصل میں مورینا کے رہنے والے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔
شادی میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھی فیملی
اطلاع مل رہی ہے کہ حادثے میں مرنے والے تمام 4 افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا۔ سبھی اپنی بیٹی کے سسرال میں شادی میں شرکت کے بعد آٹو میں گھر لوٹ رہے تھے۔ تبھی راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔
میاں بیوی، بیٹی اور بھتیجے کی موت
پولیس کا کہنا ہے کہ نریش ولد کلہ والمیکی کی بیٹی کا گوالیر میں سسرال ہے۔ خاندان میں شادی تھی۔ مورینا میں واقع والمیکی گاؤں کے رہنے والے نریش اور اس کی بیوی اوشا، بیٹی انکیتا اور بھتیجے راہل بنمور شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…