Uttarakhand UCC Report: اتراکھنڈ کی یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) رپورٹ کو جمعہ (12 جولائی) کوعوامی کردیا جائے گا۔ اس میں عوامی آبادی کنٹرول قانون سے متعلق بھی بات کی گئی ہے۔ یوسی سی رپورٹ میں عوامی آبادی کنٹرول کا ذکرکیا گیا ہے، لیکن اسے یوسی سی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے یوسی سی رپورٹ میں گود لینے کے حقوق کا ذکرہے، جسے قانون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے والیوم 1 اور والیوم 3 کو عوامی کیا جائے گا۔
میڈیا کے مطابق، اتراکھنڈ حکومت کے ذریعہ یوسی سی رپورٹ کے 400 صفحات کو عوامی کیا جانے والا ہے۔ یہاں سب سے بڑا سوال عوامی آبادی کنٹرول سے متعلق تھا، جس کا ویسے تو بہت زیادہ ذکرکیا گیا۔ مگرجب یوسی سی کو نافذ کیا گیا تو اس میں اس کا کوئی ذکرنہیں تھا۔ اب حکومت جب رپورٹ کوعوامی کرے گی تو اس بات کی بھی جانکاری سامنے آئے گی کہ آخر کن وجوہات سے عوامی آبادی کنٹرول کوشامل نہیں کیا گیا۔
یوسی سی نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے اتراکھنڈ
اتراکھنڈ حکومت نے 13 مارچ، 2024 کویوسی سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یوسی سی نافذ کرنے والا اتراکھنڈ پہلا صوبہ بنا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے منظوری ملنے کے بعد یو سی سی کو نافذ کردیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ میں شادی، طلاق، وراثت اور لیوان ریلیشن شپ سے متعلق قانون پوری طرح سے بدل گئے۔ اتراکھنڈ اسمبلی سے اسی سال فروری میں یونیفارم سول کوڈ کو منظورکیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…